Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہاہے کہ یہ ہمارا اپنا شہر ہے اور ہم سب مل کر اسے صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنائیں گے۔  
     
  07-Jan-2017  
     
   
     
  ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہاہے کہ بہتر اور صحتمند ماحول کیلئے صفائی ستھرائی لازمی شرط ہے، یہ ہمارا اپنا شہر ہے اور ہم سب مل کر اسے صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ صفائی مہم میں کالجو ں اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کی شمولیت اس امر کا ثبوت ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنے شہر کو صاف ستھرا اور نکھرا ہوا دیکھنا چاہتی ہے اور اس کام میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر ضلع شرقی میں صفائی مہم کے سلسلے میں حسن اسکوائر فلائی اوور پر رنگ و روغن اور صفائی ستھرائی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربلدیہ شرقی کراچی کے چیئرمین معید انور ، سٹی کونسلر سبین غوری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم میں شریک طالب علموں کے ساتھ مل کر حسن اسکوائر فلائی اوور کی دیواروں پر صفائی اور رنگ وروغن کا کام کیا اور اس مہم میں شمولیت پر تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور طلباو طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اپنے گھروں ، کام کی جگہ اور جہاں ہم علم حاصل کرتے اور علوم سیکھتے ہیں وہاں اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہمار ا یہ فرض ہے کہ ہم اس کی نگہبانی بھی کریں اور اس کو سنوارنے اور نکھارنے کی کوشش بھی کرتے رہیں ۔ صفائی مہم کے دو ران گلشن اقبال میں واقع ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہر کی صفائی ستھرائی کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا اور شہریوں کی آگاہی کے لئے صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا ، ا س مو قع پر سٹی کونسلر سبین غوری نے بتایا کہ ضلع شرقی میں اس مہم کا مقصد عام شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اور آگاہی بیدا ر کرنا ہے ، قبل ازیں اس مہم کے پہلے حصے میں گلشن اقبال 13 ڈی او ر اطراف کے علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائی گئی تھی اور تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے صفائی مہم میں حصہ لیا تھا اور اب دوسرے حصے میں حسن اسکوائر اور ضلع شرقی کے دیگر مقامات پر صفائی اور رنگ وروغن کا کام انجام دیا جارہاہے تاکہ شہر میں جاری 100روزہ صفائی مہم میں نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے اسے کامیاب بنایا جائے اور شہر کو جلد از جلد صاف ستھرا کیا جائے۔ ڈپٹی مئیر کراچی نے ا س مو قع پر کہاکہ ہم سب کو یہ خیال رکھنا ہے کہ پلوں ، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور سڑکوں کے کنارے گندگی پھیلانے سے گریز کریں، پان کی پیک او ر دیگر گندگی ڈالنے سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور ماحول خراب ہوتا ہے لہذا ہم سب کو اب اپنے شہر میں ان چیزو ں کا خیال رکھنا ہے، انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی اور مسائل کا حل ایک بڑا چیلنج ہے تاہم شہریوں کے تعاون سے ہم ضرور اس میں کامیاب رہیں گے اور وہ وقت جلد آئے گا جب ہمارا شہر مکمل طور پر صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بن جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard