Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گولیمار انڈر پاس کا تعمیر اتی کام رواں ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کرلیا جائے گا  
     
  07-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گولیمار انڈر پاس کا تعمیر اتی کام رواں ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کرلیا جائے گا اس انڈر پاس کی تعمیر سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل سکے گی جبکہ ٹریفک روانی میں بھی بہتری آئے گی میری خواہش ہے کہ اس انڈر پاس کا نام کسی معروف شخصیت کے نام پر رکھ دیا جائے، اس انڈر پاس کی تکمیل کے فوراً بعد اس کے نزدیک ہی پیڈسٹرین برج بھی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت حاصل ہوسکے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کی صبح گولیمار انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلعی میونسپل کارپوریشن وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدرجمیل، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر بلوچ، ایکسیئن عشرت ریحان اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 375 میٹر لمبے اور 8 میٹر چوڑے گولیمار انڈر پاس کی تعمیر پر 450 ملین روپے لاگت آئی ہے، گولیمار انڈر پاس کی تعمیر میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا انتظام رکھا جائے اسی لئے مذکورہ انڈر پاس میں 52 فٹ لمبا اور 12 فٹ چوڑا ایک ٹینک بنایا گیا ہے جس کی گہرائی 14 فٹ ہے اس ٹینک میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو مشینوں کے ذریعے پمپ کرکے نالے میں ڈال دیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ گولیمار انڈر پاس سمیت اطراف میں ہونے والے تمام تعمیراتی کاموں میں معیار کو خصوصی اہمیت اور اولیت دی جائے تاکہ مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے دور رس نتائج حاصل ہوسکیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گولیمار انڈر پاس کا تعمیراتی کام 15 جنوری کو مکمل ہوتے ہی مذکورہ مقام پر پیڈسٹرین برج کی تنصیب کا مرحلہ شروع ہوجائے گا جس سے یہاں سے گزرنے والے شہریوں بالخصوص کالج کی طالبات کو سہولت حاصل ہوگی، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے اور مکمل کئے جانے والے تمام کاموں میں معیار کو ترجیح دی جائے اس موقع پر ضلع میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم میئر کراچی سے اظہار تشکرکرتے ہیں کہ انہوں نے انڈر پاس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی کہ انہوں نے کہا کہ جس طرح معیار کراچی شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے خود سڑکوں پر موجود ہیں اسی طرح حکومت بھی بلدیاتی نمائندںکے ہاتھ مضبوط کرے کراچی کے شہری اس بات کے متمنی ہے کہ اس شہر کے مسائل حل ہو اور یہ شہر ترقی کرے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard