Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر کہا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 497.363 ملین روپے کی لاگت سے 25 نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے  
     
  09-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کہا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 497.363 ملین روپے کی لاگت سے 25 نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ شہر کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے، مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کی ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینز اور دیگر متعلقہ ذمہ داران خود نگرانی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کا غلط استعمال نہ ہونے پائے جبکہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو اولیت دی جائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے، وزیراعظم پاکستان سے ہماری درخواست ہے کہ کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے ماضی میں مشرف نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے بہت زیادہ فنڈز دیئے لہٰذا موجود دور میں کراچی کیلئے اس سے زیادہ فنڈز دے کر سابقہ ریکارڈ توڑا جائے، وہ پیر کی سہ پہر کے ایم سی بلڈنگ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ضلعی میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور ، ضلعی میونسپل کارپوریشن وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،ضلعی میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا، ضلعی میونسپل کارپوریشن جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض، ضلعی میونسپل کارپوریشن ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ، اظہار احمد خان، ضلعی میونسپل کارپوریشن غربی کے وائس چیئرمین عزیز آفریدی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کے مختلف اضلاع میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 178.834 ملین روپے کی لاگت سے 9 اسکیموں پر جبکہ ضلع شرقی میں 138.886 ملین روپے کی لاگت سے 7 اسکیموں پر ، ضلع غربی میں 59.648 ملین روپے کی لاگت سے 3 اسکیموں پر اور ضلع جنوبی میں 119.995 ملین روپے کی لاگت سے 6 اسکیموں پر کام شروع کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات اس طرح ہیں، کاکا گرائونڈ نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل بلاک Nکے اطراف میں 19.990 ملین روپے لاگت سے سڑکوں کی درستگی اور پیوندکاری، بلاک M نارتھ ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 19.818 ملین روپے لاگت سے اندرونی سڑکوں اور سیوریج سسٹم کی درستگی، نارتھ ناظم آباد بلاک Cحیدری مارکیٹ کی اندرونی حصے میں سڑکوں کی بہتری اور پیوندکاری لاگت 19.866 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک P ، Q میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائنوں کی درستگی لا گت 19.700 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک S،Nاور T میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.979 ملین روپے، سیکٹر 14-A، شادمان ٹائون اور انڈہ موڑ ناظم آباد پر سڑکوں کی تعمیر اور اندرونی گلیوں کی مرمت لاگت 19.923 ملین روپے، نارتھ ناظم آباد بلاک N اور H میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت19.619 ملین روپے، بفرزون نارتھ ناظم آباد سیکٹر 16/A ،KBR سوسائٹی میں سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر لاگت 19.934 ملین روپے، سیکٹر 5-B ، نزد مصباح العلوم مسجد بفرزون نارتھ ناظم آباد میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر لاگت 19.985 ملین روپے، ضلع غربی میں اورنگی ٹائون کے سیکٹر 10/L کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو لاگت 19.919 ملین روپے، گارڈن ویسٹ اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.818 ملین روپے، سرجانی ٹائون بابا موڑ سے سریا مل ویسٹ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر نو لاگت 19.999 ملین روپے، ضلع غربی میں ان ترقیاتی منصوںبوں لاگت 59.648 ہے۔ ضلع شرقی میں شارع فیصل میں بلوچ کالونی سے لال قلعہ تک سروس روڈ کی تعمیر لاگت 19.290 ملین روپے، گلشن اقبال بلاک 3 کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر نو لاگت 19.969 ملین روپے، گلستان جوہر بلاک 15 کی سڑکوں کی تعمیر نو اور درستگی لاگت 19.937 ملین روپے، گارڈن ایسٹ میں اندرونی سڑکوں اور پیوندکاری لاگت 19.997 ملین روپے، گلشن اقبال اصلاح الدین روڈ ڈسکو بیکری پر اندرونی سڑکوں اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.890 ملین روپے، گلشن اقبال ڈسکوری اسٹور بلاک 4- میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر نو اور سیوریج سسٹم کی بہتری لاگت 19.858 ملین روپے، گلستان جوہر بلاک 7 میں اندرونی گلیوں کی تعمیر نولاگت 19.945 ملین روپے، ضلع جنوبی میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی حسن ظہیر روڈ یوسی 11 صدر ٹائون لاگت 20 ملین روپے ہے۔ یوسی 31 میںسی سی فلورنگ ، سیوریج لائن تبدیل کی جائیں گی جسکی تخمینی لاگت 19.996 ملین روپے ہے۔یوسی 29 میں سیوریج لائن سمیت سی سی فلورنگ جس کی لاگت 20 ملین ہوگی۔ یوسی 29 ڈی ایم سی سائوتھ میں مشینی کارپٹنگ جسکی لاگت 19.999 ہے۔ یوسی 30 ڈی ایم سی سائوتھ میں 20 ملین روپے کی لاگت سے مشینی کارپٹنگ۔ لیاری ٹائون میں 119.995 ملین روپے کی لاگت سے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور نئی لائٹس کی تنصیب کی جائیں گی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اگر وزیراعظم صاحب اس شہر کو بڑا پیکیج دیں گے تو یقینا اس شہر کی حالت سنور سکتی ہے اور ملک کو پہلے سے زیادہ ریونیو ملے گا جبکہ یہاں رہنے والوں کا طرز زندگی بھی بہتر ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی تمام ڈی ایم سیز کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز دی جاچکی ہیں ہم نے بھی انہیں تجاویز دی ہیں اور ہماری درخواست ہے کہ انہیں جلد از جلد منظور کیا جائے تاکہ ان کاموں کو شروع کرکے شہر کی حالت کو بہتر کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے شہر میں کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں لہٰذا ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو روزمرہ کاموں کے علاوہ اس جمع شدہ کچرے کو بھی صاف کرنا پڑ رہا ہے ہم یہ تو نہیں کہتے کہ سب کچھ فوری ٹھیک ہوجائے گا لیکن جہاں تک ہوسکا ہم شہر کے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ سو روزہ صفائی مہم کو ابھی چالیس روز ہوئے ہیں اور منتخب شدہ یوسیز میں کئے جانے والے کام کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کیلئے علیحدہ سے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے تھے بلکہ یہ وہ رقم ہے جو مختلف مدات میں بچا کر اس صفائی مہم پر لگائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں اس وقت کچرے، سیوریج اور خستہ سڑکوں کے باعث صورتحال بہت ابتر ہے، واٹر بورڈ گو کہ ہمارے پاس نہیں ہے مگر اس کے باوجود مختلف علاقوں میں ہم سیوریج کے مسائل جتنا ہوسکتا ہے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے میں ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے افسران کو ہدایت دی جاچکی ہے تاکہ ہم ادارے کو مستحکم بنا سکیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard