Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے مگر خود اس کے پاس کچھ نہیں  
     
  10-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے مگر خود اس کے پاس کچھ نہیں ہم کراچی میں بچی کچھی چیزیں بچانا چاہتے ہیں اگر انتظامی اور مالیاتی اختیارات ملیں تو ماضی کی طرح اب بھی ڈلیور کرکے دکھا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ، صدر KCCI شمیم احمد فرپو، سابق صدر سراج قاسم تیلی، یونس بشیر، مجید میمن، یونس سومرو، اے کیو خلیل اور KCCI کے ممبران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ ہم ماضی کو بھلا کر مخلصانہ طور پر کام کرنا چاہتے ہیں اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کراچی کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم یہاں پیسے لینے نہیں آئے بلکہ صرف آپ کا تعاون اور سرپرستی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہر کی بہتری کے لئے بہت سی تجاویز لے کر یہاں آئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لوگ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں، انہوں نے کہا کہ صرف میں میئر نہیں ہوں بلکہ آپ سب بھی کراچی کے میئر ہیں آپ لوگ میرے ساتھ آجائیں تو اختیارات ہی اختیارات ہوں گے ، قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے KCCI کے صدر شمیم فرپو نے میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر پاکستان کا سب سے بڑا چیمبر ہے جس کا دنیا میں آٹھواں نمبر ہے اور ٹاپ ٹین میں شمار کرانے میں کراچی کی بزنس کمیونٹی کا بڑا کردار ہے انہوں نے KCCI کے ارکان کو کے ایم سی کے حوالے سے ہونے والی شکایات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان معاملات کو جلد ٹھیک کیا جائے گا ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے حقوق کے لئے جتنی آواز KCCI اور مقامی بزنس کمیونٹی کی طرف سے اٹھائی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری لانے کے لئے ہمیں اپنے بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہے جس کے لئے آپ ہمیں تجاویز دیں ہم مل کر پلان بنائیں گے اور شہر کو ترقی دیں گے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی آپ کا اپنا ادارہ ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے ہمیں آگے بڑھنا ہے ، سابق صدر KCCI سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ہم کراچی والے ہیں اور ہمیشہ کراچی کے لئے کام کرنے والوں کو ہم نے سپورٹ کیا ہے بدقسمتی سے ترقیاتی فنڈز لگتے نظر نہیں آتے یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہئے ، کے ایم سی کے پاس اختیارات نہیں لیکن اختیارات کے بغیر بھی چھوٹے موٹے کام کئے جاسکتے ہیں اگر یہ کام ہوجائیں تو ہم خود کے ایم سی کے اختیارات دلانے کے لئے اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔آخر میں KCCI کے ارکان نے میئر کراچی وسیم اختر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سوالات کئے جن کے جوابات میئر کراچی وسیم اختر نے دیئے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard