Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ مشینری نمائش سے مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا-  
     
  14-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ مشینری نمائش سے مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور ملک میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، گزشتہ دو عشروں کے دوران کراچی میں صنعتی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی جس کی تلافی کا وقت آگیا ہے خاص طور پر ہمیں اپنی ٹیکسائل کی صنعت کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے ہاں نئی صنعتیں لگیںاور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں منگل کی صبح14 ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل مشینری نمائش 2017ء کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ اس نمائش میں 250 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر چینی اور ایرانی کمپنیز نے اپنی مصنوعات رکھی ہیں جبکہ جرمنی کی نمائندگی بھی کمپنیز کر رہی ہیں اس قسم کی نمائش سے صنعتی و تجارتی برادری اور عام لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی کے متعلق علم ہوتا ہے اور اسی طرح ملک میں نئی ٹیکنالوجی آتی ہے انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے نتیجے میں پورے خطے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی ضرورت بڑھے گی اور اس ضرورت کو پورا کرنے میں اس قسم کی نمائشیں معاون ثابت ہوتی ہیں انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ مقامی ٹریڈرز اور صنعتکار گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جہاں پاور جنریٹرز، انڈسٹریل کیمیکلز،ٹائرز،لبریکینٹس، روڈرولرز،آئل اور پیٹروکیمیکلز، ہیوی موٹر بائیکس، پریشرپمپس سمیت مختلف مصنوعات نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور یہ ملکی معیشت کے لئے نیک شگون ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرائی جانے والی جدید ٹیکنالوجی سے بھی آگاہ رہنا چاہئے تاکہ ہماری مصنوعات کا معیار کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم تر نہ ہو، سی پیک منصوبے کے پیش نظر ہمارے لئے یہ بڑا اچھا موقع ہے کہ ہم غیرملکی صنعتکاروں اور تاجروں کے تجربات سے استفادہ کریں اور اپنی افرادی قوت کو بھی مزید فعال اور ہنرمند بنائیں۔ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے اس موقع پر مختلف چینی، ایرانی، جرمن اور دیگر کمپنیز کے اسٹال کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئیں مصنوعات کے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ اس موقع پر نمائش کے منتظمین کی طرف سے پیش کی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس نمائش میں چین اور ایران سے 150 سے زائد کمپنیز شرکت کر رہی ہیں جبکہ 250سے زائد مصنوعات نمائش میں رکھی گئی ہیں اور چین، ایران، امریکہ، دبئی سمیت مختلف ملکوں سے 250 سے زائد مندوبین کی اس نمائش میں شرکت متوقع ہے۔ ITIF ایشیا انٹرنیشنل نمائش مقامی اور انٹرنیشنل کمپنیز کو باہمی اشتراک سے منصوبے شروع کرنے سمیت مشترکہ سرمایہ کاری اور دیگر امور کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس کا مقصد ورلڈ کلاس مصنوعات سروسز مشینری اور جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کراکے ٹریڈ انڈسٹری کو ترقی دینا ہے، 14ویں ITIF نمائش میں انجینئرنگ، قابل تجدید توانائی، آٹوموبائل ، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں جدید ٹیکنیکی پیشرفت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، 14 تا 16 مارچ تین روزہ ایونٹ میں 50 ہزار سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard