Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں بحالی و تزئین کے بعد کھولی گئیں تین ڈسپنسریز سے بوقت ضرورت علاقے کے مکینوں کو فوری طبی امداد میسر آئے گی-  
     
  18-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں بحالی و تزئین کے بعد کھولی گئیں تین ڈسپنسریز سے بوقت ضرورت علاقے کے مکینوں کو فوری طبی امداد میسر آئے گی، خستہ حال اور ویران ڈسپنسریز کو علاقے کے لوگوں کیلئے از سر نو فعال بنا یا گیا ہے، تزئین و بحالی کے بعدآج ان ڈسپنسریز میں ڈاکٹر، نرسیں، دیگر اسٹاف اور دوائیں سب دستیاب ہے، اپنے ووٹرز سے کئے گئے وعدے کے مطابق شہر میں بہتری لانے کیلئے کام کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام ضلع کورنگی میں سعود آباد ڈسپنسری ملیر، ڈاکٹر محمد علی شاہ ڈسپنسری شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی ساڑھے پانچ میٹر نٹی ہوم میں قائم ڈسپنسری کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، علاقے کے منتخب نمائندے، کونسلرز اور دیگر افراد بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے شہر سے صرف کچرا اٹھانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ تمام علاقوں میں اسکول، پارکس اور ڈسپنسریز کو بھی بہتر بنارہے ہیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کو فنڈز کی ضرورت اس لئے ہے تاکہ یہ ادارہ شہریوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرے اور تعلیم، صحت ، پارکس، پلے گرائونڈز ا ور دیگر شعبوں میں منصوبے مکمل کرسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو فنڈز دینا ہونگے کیونکہ کراچی قومی خزانے میں 68 فیصد ریونیو دیتا ہے اور ملکی معیشت میں اسے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے شہر میں تعمیر و ترقی کے کام اس مقصد کے تحت انجام دیئے جارہے ہیں کہ شہر کے ہر علاقے میں تمام لوگوں کو یکساں سہولیات میسر آئیں۔ ڈپٹی میئر کراچی نے اس موقع پر از سر نو فعال بنائی گئیں ڈسپنسریز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈکل اسٹاف سے دستیاب سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ ہم صرف ادارے ہی فعال نہیں بنارہے بلکہ ایسی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں کہ یہ ادارے طویل عرصے تک لوگوں کی خدمت انجام دیتے رہیں اور ان سے لوگوں کو فائدہ پہنچے بعدازاں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کورنگی ساڑھے تین میں ماڈل پارک میں لگائی گئی پھولوں کی نمائش ’’جشن بہاراں‘‘ کا معائنہ کیا، جہاں بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کی طرف سے خوبصورت اور رنگا رنگ موسمی پھولوں اور پودوں کی دلکش نمائش اور سجاوٹ کی گئی تھی اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد پھولوں کی نمائش کو دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھی جبکہ پارکس میں ایک جانب مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے لگائی گئی پھولوں کی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسم کی مناسبت سے خوبصورت پھولوں کی نمائش شہریوں کو بہترین تفریح مہیا کرتی ہے، اپنے شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں ہمیں یہ احساس دلاتی ہیں کہ ہم اپنے گھر کی طرح پھولوں، پودوں اور درختوں کا بھی خیال رکھیں اور ان کی آبیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard