Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے سفاری پارک میں بنائے گئے سفاری فن ورلڈ اور دیگر تفریحی سہولیات کا افتتاح کیا-  
     
  19-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے سفاری پارک میں بنائے گئے سفاری فن ورلڈ اور دیگر تفریحی سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہینے میں ایک دن فن ورلڈ اور بچوں کے جھولوں کو شہر کے کسی ایک علاقے سے اسکول کے لئے مفت کیا جائے تاکہ ان بچوں کو بھی یہاں تفریح کے مواقع ملیں جو مہنگی تفریح کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس، ڈائریکٹر سفاری پارک کنورایوب اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر کم آمدنی والے علاقوں مثلاً لیاری ، کورنگی اور اورنگی وغیرہ سے اسکولوں کے بچوں کو یہاں تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی میئر کراچی نے بعدازاں سفاری پارک میں پرندوں کی افزائش کے لئے بنائی گئی برڈز Aviary کا بھی معائنہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں رکھے گئے جانوروں اور پرندوں کو قدرتی ماحول مہیا کرنا ضروری ہے، سفاری پارک میں صرف پانچ ماہ کے عرصے میں آنے والی مثبت تبدیلی پر ڈپٹی میئر کراچی نے شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک کی موجودہ انتظامیہ نے نہایت محنت سے کام کیا ہے اور اب یہاں شہریوں کو زیادہ بہتر اور معیاری تفریحی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے سفاری پارک میں نئے قائم کئے گئے سفاری فن ورلڈ کو ایک بہترین اضافہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب یہاں شہری اپنی پوری فیملی کے ساتھ آئیں گے اور تفریحی سہولیات سے محظوظ ہوں گے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے ٹیم بنالی ہے جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید پانچ لاکھ درخت لگنے چاہئیں تاکہ مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل ہوسکیں، دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات تعلیم، صحت اور تفریحی سہولیات پر بھی کام جاری رہے گا۔ کراچی کے شہریوں کو جلد ہر طرف پھول، پودے، سبزہ ، شفاء خانے اور پارکس نظر آئیں گے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے سفاری پارک میں بنائی گئی خوبصورت جھیل، فوارے اور آبشار کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ ان تمام سہولیات کو مزید بہتر سے بہتر بنانے پر کام جاری رکھا جائے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard