Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  سٹی کونسل کے اجلاس میں 27مختلف کمیٹیوں کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے میئر کراچی وسیم اختر کو کوآرڈینیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  
     
  20-Mar-2017  
     
   
     
  سٹی کونسل کے اجلاس میں 27مختلف کمیٹیوں کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی جانے والی ایک قرار داد کے ذریعے سندھ کونسلز (کنڈکٹ آف بزنس) رولز مجریہ 2016ء کے رولز 28(5)کے تحت میئر کراچی وسیم اختر کو کوآرڈینیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ اور میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا بھی موجود تھے۔ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر نے مختلف کمیٹیوں کے ممبران کو بلامقابلہ کامیاب ہونے پر ہائوس میں موجود تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم سب متحد ہیں اور ایک ساتھ اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل بھی طے کیے جائیں گے اور باہمی مشاورت سے کام کیا جائیگا۔قبل ازیں اجلاس میں سانحہ سیہون شریف کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اورزخمیوں کے لیے دعائے صحت کی گئی جبکہ سابق نائب ناظم کراچی نسرین جلیل کے شوہر ایم اے جلیل کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کونسل کا اجلاس پیر کی صبح 10بجے کے ایم سی بلڈ نگ میں میئر کراچی وسیم اختر کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فردوس شمیم نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو چونکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جارہا ہے تو اس حوالے سے میئر کراچی ہائوس کو آگاہ کریں کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے کمیٹیز کو وقت دے سکیں گے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب کمیٹیوں کے اراکین کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ان سے متعلق کاموں کیلئے کن آفیسرز سے رابطہ کیا جائے گا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس کو بتایا کہ میری خواہش ہے کہ کمیٹیاں جلد از جلد فعال ہوں‘ میں خود بھی ہر ہفتے مختلف پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ میٹنگ کروں گا اور کمیٹیوں کے بھی ہر ماہ اجلاس رکھے جائیں گے۔ میئرکراچی نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جن معاملات پر بھی بعض اراکین کو اگر کچھ ابہام ہے تو وہ باہمی مشاورت سے طے کرلیا جائے گا، اجلاس میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی کونسل سیکریٹریٹ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں وصولیابی کے لیے 14,13مارچ بوقت 10بجے دن تا 4بجے دن کا وقت مقرر تھا۔ وقت مقررہ کے دوران 299 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام کمیٹیوں کے لئے موصول شدہ کاغذات نامزدگی کی چھان بین کیلئے 15 مارچ 10 بجے دن تا 4 بجے دن وقت مقرر تھا، کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے دوران کھیل و ثقافت کمیٹی سے ایک امیدوار کا کاغذات نامزدگی‘ دستخط نہ ہونے کی بناء پر مسترد کر دیا گیا جبکہ بقیہ تمام کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیاگیا جبکہ تمام کمیٹیوں سے کاغذات نامزدگی کی واپسی کے لیے 16مارچ بوقت 10بجے دن تا 4بجے دن کے دوران کوآرڈینیشن کمیٹی سے ایک ممبر نے اپنے کاغذات نامزدگی کی واپسی کے لیے درخواست جمع کرائی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چونکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 27کمیٹیوں میں ممبران کونسل بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کمیٹیوں کی مطلوبہ تعداد یا اس سے کم تعداد میں کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جس کی بناء پر مقابلے کی فضا باقی نہیں رہی لہٰذا 20مارچ‘ 21مارچ‘ 22مارچ‘ 29مارچ اور 30مارچ کو جن جن کمیٹیوں کے انتخابات ہونا تھے ان کمیٹیوں کے انتخابات کا انعقاد اب نہیں ہوگا او ر ان کمیٹیوں کے تمام امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔مذکورہ 27کمیٹیوں میں ’’انتظامی امور کمیٹی(7 ارکان)،مالیاتی کمیٹی(7 ارکان)،قانونی امور کمیٹی(15 ارکان)، میڈیا مینجمنٹ کمیٹی (13ارکان)، پارکس کمیٹی (7ارکان)،ویٹرنری کمیٹی (14ارکان)، آراضیات کمیٹی (7ارکان)، کچی آبادی کمیٹی (7ارکان)، جائیداد (اسٹیٹ) کمیٹی (7ارکان)، چارجڈ پارکنگ کمیٹی (7ارکان)،میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کمیٹی(7 ارکان)، کھیل و ثقافت کمیٹی(15 ارکان)،ریکریشن کمیٹی(15ارکان)،معالجات کمیٹی (13ارکان)،ماں اور بچہ صحت کمیٹی(13 ارکان)،انویسٹمنٹ پروموشن کمیٹی(13 ارکان)،فائر بریگیڈ و سول ڈیفنس کمیٹی(13 ارکان)،ہیلتھ کمیٹی (13ارکان)،ورکس کمیٹی (سول) (13ارکان)، ورکس کمیٹی (الیکٹریکل و مکینیکل)(13 ارکان)،نا موں سے متعلق کمیٹی(15 ارکان)،کوآرڈینیشن کمیٹی (15ارکان)،ایتھکس (کوڈ آف کنڈکٹ) کمیٹی(13 ارکان)،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی(7 ارکان)،ایجوکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی(13 ارکان)،فارن افیئرز کمیٹی(13 ارکان)،بزنس ریلیشنز کمیٹی (13ارکان) شامل ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard