Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے بدھ کی سہ پہر فریئر ہال میں واقع لیاقت ہال لائبریری کا دورہ کیا-  
     
  19-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے بدھ کی سہ پہر فریئر ہال میں واقع لیاقت ہال لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی فرحت حسین ‘ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم‘ سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس ‘ ڈائریکٹر کلچر طارق نصیر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ فریئر ہال میں تاریخی لائبریری کی تزئین و آرائش کر کے اسے دوبارہ عوام کے لئے کھولیں گے ، فریئر ہال اور یہاں موجود لائبریری کراچی کے شہریوں کی امانت ہے اور اس کی بہتری کے اقدامات کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ لیاقت ہال لائبریری میں دو سوسال پرانی کتابیں موجود ہیں جنہیں جدید سائنسی طریقے سے محفوظ کیا جائے گا، لائبریریاں ہمارے ماضی کی آئینہ دار ہیں اور زندہ قومیں اپنے اس قیمتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہیں تاکہ علم کے اس خزانے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جاسکے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر لیاقت ہال لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ کتب خانے ہی وہ جگہیں ہیں جہاں لوگ علم کی پیاس بجھانے کے لئے آتے ہیں اور اپنے ساتھ علم کی دولت لے کر جاتے ہیں لہٰذا کتب خانوں کا ماحول حصول علم کی مناسبت سے سازگار اور پرسکون ہونا چاہئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ لائبریری میں آنے والے لوگوں کو کتب اور دیگر رسائل و جرائد تک آسانی سے رسائی ہو اور وہ بہتر ماحول میں مطالعہ کرسکیں، میئر کراچی کو بتایا گیا کہ لیاقت ہال لائبریری کو کتب ، اخبارات ،رسائل اور جرائد کے مطالعہ کے لئے شہر کراچی میں ہمیشہ سے اہم مقام حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں قارئین کی بڑی تعداد مطالعہ کی غرض سے آتی رہی ہے جس میں مختلف اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طالب علم بھی شامل ہیں۔ لیاقت ہال لائبریری میں مختلف موضوعات پر دستیاب کتب طلبا و طالبات کو مختلف سبجیکٹس میں اپنی قابلیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہیں ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے لائبریری کے عملے اور محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن کے افسران سے کہا کہ وہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کتب خانوں اور تعلیمی اداروں میں بھی بہتر معیار دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کسی بھی معاشرے میں مثبت اور صحت مند روایات انہی جگہوں کی مرہون منت ہیں لہٰذا لیاقت ہال لائبریری کو ایک بار پھر شہر کی بہترین لائبریری بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard