Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے صنعتکار ، تاجر اور سرمایہ کار اور بینکار آگے آئیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں-  
     
  20-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے صنعتکار ، تاجر اور سرمایہ کار اور بینکار آگے آئیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں، انہوں نے کہاکہ کے ایم سی کو مالی مسائل کا سامنا ہے اور ہمارے پاس فائر ٹینڈر کو ٹھیک کروانے کے پیسے نہیں ہیں ان حالات میں ہم سب مل کر کام کریں گے تو یہ شہر کے لئے بہتر ہوگا ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے عارف حبیب گروپ کے چیئرمین معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب اورچیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف حبیب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی واثق فریدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں خدمت کے جذبے سے کام کریں تو ہماری منزل زیادہ دور نہیں، آج جو لوگ خوشحال ہیں انہیں اس شہر نے بہت کچھ دیا ہے لہٰذا ان پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے شہر کے لئے کچھ کریں، کراچی ترقی کرے گا تو ان کا کاروبار بھی ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے کی طرف دیکھنا اور مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، سی پیک کے منصوبے شروع ہونے کے بعد کراچی میں واضح تبدیلیاں آئیں گی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے جس سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کی خدمت اور ترقیاتی کام انجام دینا ہے تاہم سندھ حکومت میںان کاموں کو کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دینے کے بجائے خود ہی بلدیاتی امور انجام دینا شروع کردیئے ہیں اور وہ خود ہی سڑکیں،پل اور فلائی اوورز بنا رہی ہے حالانکہ یہ تمام کام مقامی سطح کے ہیں اور بہتر ہوگا کہ انہیں بلدیاتی اداروں کو ہی کرنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع اور اندرون سندھ کے لوگ حکومت سندھ کے منتظر ہیں کہ وہ کب ان کے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے گی انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لئے حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا اور جس ادارے کا جو کام ہے وہ اسی کے سپرد کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی تبھی ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard