Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران 1083 سٹی وارڈنز سڑکوں، شاپنگ سینٹرز، مساجد اور ترویح کے مقامات پر خدمات انجام دیں گے۔  
     
  15-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران 1083 سٹی وارڈنز سڑکوں، شاپنگ سینٹرز، مساجد اور ترویح کے مقامات پر خدمات انجام دیں گے۔رمضان کے دوران ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈنز زیادہ تعداد میں سڑکوں پر نظر آئیں،تمام اضلاع اپنے اپنے علاقے کی ضروریات سے آگاہ کریں تاکہ رمضان کے دوران وہاں سٹی وارڈنز اور دیگر عملے کی تعیناتی کی جاسکے، رمضان المبارک میں چارجڈ پارکنگ کے شعبے کو زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا نہ ہوں،چارجڈ پارکنگ کے پیسے کچھ لوگوں کی جیبوں میں جارہے ہیں جس سے کے ایم سی کو خاطر خواہ ریونیو حاصل نہیں ہو رہا ،کے ایم سی پہلے ہی فنڈز کی کمی کا شکار ہے چارجڈ پارکنگ میں جو کرپشن ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح اپنے دفتر میں رمضان المبارک میں سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بنائے گئے پلان کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز آفریدی، وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی احمر علی، سابق چیئرمین ویسٹ اظہار احمد خان، ایس ایس پی ٹریفک (سائوتھ )اعجاز شیخ، ایس ایس پی ایسٹ کے نمائندے ایس پی ڈاکٹر رضوان خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل ذوالفقار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر شیر حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں اہم سڑکوں ، شاہراہوں ، شاپنگ سینٹرز ، مساجد ، نماز ترویح کی جگہوں پر سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے، اس حوالے سے بنائے گئے پلان کے تحت کراچی شہر کے پانچوں زونز میں سٹی وارڈنز خدمات انجام دیں گے۔ رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر 483 سٹی وارڈنز اور شاپنگ سینٹرزکے اطراف 130 وارڈنز تعینات کئے جائیں گے جبکہ مساجد اور ترویح کی جگہوں پر 120 سٹی وارڈنز خدمات انجام دیں گے اس کے علاوہ سٹی وارڈنز ہیڈ کوارٹر میں 79 وارڈنز بھی ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ، رمضان المبارک کے دوران سٹی وارڈنز شہر کے مختلف مقامات پر رش کے اوقات میں ٹریفک پولیس کی مدد کریں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہے جبکہ افطار اور ترویح کے اوقات میں اہم مساجد کے قریب شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور انہیں ہر طرح کی معاونت مہیا کرنے کے لئے سٹی وارڈنز دستیاب ہوں گے ، سٹی وارڈنز سحر و افطار کے وقت اور رش کے اوقات میں ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سڑکوں، مساجد، خریداری کے مراکز اور نماز ترویح کے کھلے مقامات پر ٹریفک پولیس کے ساتھ عوام الناس کی رہنمائی اور ان سہولت فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سٹی وارڈنز کی سڑکوں اور دیگر مقامات پر تعیناتی کا مقاصد بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور وہیکل پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کیلئے کھلا اور ہموار راستہ بنانا ہے تاکہ ٹریفک میں خلل پڑنے اور غلط پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے شہریوں کو بچایا جائے اس کے ساتھ ہی سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مذہبی مقامات ، شاپنگ سینٹرز کے قریب کسی ایسی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جسے وہاں کھڑا کرنے کی اجازت نہیں بصورت دیگر اسے فوری طور پر وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard