Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس کی ترقی نے علاج معالجے کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا ہے-  
     
  16-May-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس کی ترقی نے علاج معالجے کے جدید طریقوں سے روشناس کرایا ہے ،بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا معالجین کا نصب العین بنتا جارہا ہے، آواز کی لہروں یا بائیوریزونینس تھراپی سے مختلف امراض کا علاج جدید تحقیق کی ایک اعلیٰ مثال ہے یہ بات انہوں نے گلستان جوہر میں میڈیکل فریکوئنسی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رئوف صدیقی، پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہاشمی، بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور، میڈیکل سینٹر کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد خالد اور ڈاکٹر محمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ آواز کی لہروں یا بائیوریزونینس تھراپی سے انسانی جسم کے مختلف امراض کا علاج کرنا موجود عہد میں میڈیکل سائنس کا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں نجی شعبے کا بہت بڑا حصہ ہے یہ میڈیکل سینٹر کراچی کے شہریوں کے لئے تحفے سے کم نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول نے بتایا کہ وہ اس طریقہ علاج سے مستفید ہوچکے ہیں اور اس کے لئے انہیں سنگاپور جانا پڑتا تھا بعدازاں کراچی میں فریکوئنسی سینٹر شروع کیا گیا اور وہ مریض جو علاج و معالجے کے اخراجات پر برداشت نہیں کرسکتے انہیں یہاں مفت علاج کی سہولت دی گئی، ممبر صوبائی اسمبلی رئوف صدیقی نے کہا کہ جدید میڈیکل سائنس کی تحقیق کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے اور نئے نئے علاج کے طریقے دریافت ہوتے جا رہے ہیں، آواز کی لہروں یا بائیوریزونینس تھراپی کے ذریعے علاج بھی اس کی ایک کڑی ہے، ڈاکٹر محمد خالد نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے لئے یہ جدید میڈیکل فریکوئنسی سینٹر شروع کیا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہوسکے گا، میڈیکل فریکوئنسی سینٹر کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر خالد نے اس موقع پر کہا کہ قدرت نے ہر بیماری کا علاج اس دنیا میں رکھا ہے معالجین تو صرف نیک نیتی سے اپنا کام کرتے ہیں، شفاء قدرت دیتی ہے کراچی میں یہ تیسرا میڈیکل سینٹر ہے ہماری مستقبل کی منصوبہ بندی کے مطابق شہر کے گنجان علاقوں میں بھی ایسے سینٹرز کھولے جائیں گے اس طریقہ علاج میں کوئی دوائی نہیں دی جاتی اور نہ ہی کوئی انجکشن لگایا جاتا ہے اور اس علاج کے بعد کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے میڈیکل فریکوئنسی سینٹر کے افتتاح کے بعد مریضوں سے ملاقات کی اور اس علاج کے بارے میں ان کے رائے بھی لی ان مریضوں نے اس طریقہ علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard