Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کورنگی یوسی 23 سیکٹر 10 لانڈھی زون میں گرائونڈ پر قبضہ کئے گئے دو مکانات اور بائونڈری وال کو مسمار کردیا-  
     
  17-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کورنگی یوسی 23 سیکٹر 10 لانڈھی زون میں گرائونڈ پر قبضہ کئے گئے دو مکانات اور بائونڈری وال کو مسمار کردیا اور دیگر سامان کو ضبط کرکے چیئرمین کورنگی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا یہ کارروائی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا کی درخواست پر کی گئی، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جٹھہ، محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی یوسی 23 سیکٹر 10 لانڈھی زون میں گرائونڈ پر قبضہ کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس میں دو مکانات اور بائونڈری وال مسمار کردی گئیں ، گزشتہ کئی ماہ سے یوسی 23 سیکٹر 10 لانڈھی زون بلدیہ کورنگی میں لینڈ مافیا کی جانب سے گرائونڈ پر قبضہ کرکے تعمیرات کی جا رہی تھیں، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین کی درخواست پر محکمہ انسداد تجاوزات نے لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گرائونڈ سے قبضہ ختم کرایا اور وہاں تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، محکمہ انسداد تجاوزات شہر میں جاری غیرقانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس سلسلے میں کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جارہا تاکہ تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوسکے اور شہری اپنے روزمرہ امور بہتر طور پر انجام دے سکیں، شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ٹھیلے، پتھاروں کو ہٹا دیا جس سے علاقے میں پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں کافی سہولت حاصل ہوئی، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ایس ایم لاء کالج، جنگ پریس اور بیگم گلی کے دونوں اطراف سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم درجنوں کی تعداد میں تجاوزات کو ہٹا کر سڑک اور فٹ پاتھ کو ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے صاف کردیا گیا اور بھاری مشینری کی مدد سے ٹھیلے، پتھارے، کائونٹرز، ٹیبلز، کرسیاں اور دیگر سامان کو اٹھا کر محمود آباد کے ایم سی کے اسٹور میں جمع کرا دیا گیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کی طرف سے تجاوزا ت کے خاتمے کے لئے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے بھی صدر اور ملحقہ علاقوں میں اہم سڑکوں اور گلیوں سے درجنوں کی تعداد میں تجاوزات کا صفایا کیا جاچکا ہے تاہم اب اس آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے ایس ایم لاء کالج، جنگ پریس، بیگم گلی تک ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس بھی سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard