Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ امن ہو یا جنگ نرس کے کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا، نرسز کے عالمی دن پر اس مقدس پیشے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-  
     
  18-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ امن ہو یا جنگ نرس کے کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا، نرسز کے عالمی دن پر اس مقدس پیشے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دکھی اور بیمار انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہر انسان میں نہیں ہوتا ، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس جذبے سے مالا مال ہیں ، نرس ایک عظیم پیشہ ہے، مسائل بہت زیادہ ہیں امید ہے جلد حل کرلیں گے، متحد ہوکر ہی کامیابی مل سکتی ہے، عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں، اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیاں ، سیاسی بینرز اور پوسٹرز نہیں ہونا چاہئیں،ہمارا کام ہی ہمارا پوسٹر ہوگا، اسپتالوں میں گٹکے کے استعمال پر بھی پابندی ہونی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام سول اسپتال میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح ہمارے ہاں بھی یہ دن منایاجا رہا ہے انسانیت کی خدمت کا جذبہ قدرتی عمل ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہئے، نرسز اسپتالوں میں جس طرح دن رات مریضوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیتی ہیں وہ صرف اپنا پیشہ ورانہ فرض ہی پورا نہیں کرتیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، سابق صوبائی وزیر صحت شبیر قائم خانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر ذوالفقار سیال، انچارج مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی خالد خان، سلیم جمیل، اعظم بھائی، طاہر بھائی، عبدالواجد ، میڈیم روبینہ ناز ، انچارج نرسنگ مصباح پروین ، نسرین گل اور دیگر افسران بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ عالمی نرسنگ ڈے فلورنس نائٹ انگیل کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ وہ پیشہ ہے جو انہوں نے اپنایا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، مریضوں کے لئے خدا کے بعد نرس فرشتے ہیں، آپ لوگوں کے مسائل جانتے ہیں، سندھ گورنمنٹ اور شہری انتظامیہ کے مسائل حل کر لیں گے لیکن آج کے دن یہ بات طے کی جائے کہ مریضوں کی خدمت کرتے رہیں گے، ہمیں اس شعبے میں نظم و ضبط لانا ہوگا اور مریضوں کے رویہ کو برداشت کرنا پڑے گا، انسانیت کی خدمت نرسز کا شعار ہے اور نرس کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔سابق صوبائی وزیر صحت شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں 60 مریضوں کے لئے ایک نرس کا تناسب ہے یہ عالمی معیار سے انتہائی کم ہے جس کے باعث نرسوں پر کام کا دبائو بڑھ جاتا ہے ، سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے کہا کہ میئر کراچی نے سول اسپتال کو تین آر او پلانٹس کا عطیہ دیا ہے اور سول اسپتال وہ پہلا ادارہ ہے جسے لوکل باڈیز کی طرف تین آر او پلانٹس فراہم کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نرسیں پوری توجہ ، دلجوئی اور اپنے پیشے سے مخلوص ہو کر اپنے فرائض انجام دیتی ہیں جو انتہائی قابل تحسین بات ہے ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ اور اجرک بھی پیش کی گئی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard