Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے شہر میں 23 سے 27 مئی تک بھرپور مہم چلائی جائے گی-  
     
  18-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے شہر میں 23 سے 27 مئی تک بھرپور مہم چلائی جائے گی، کے ایم سی کے مزید اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں ای پی آئی اور پولیو ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں ، کراچی کی چھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز میں واقع ڈسپنسریز، میٹرنٹی ہومز ،سفاری پارک اور کراچی زو سمیت مختلف پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی ،کوآرڈینیٹر برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر خاور زبیری ، ڈاکٹر آصف عثمان شیخ اور دیگر افسران نے شرکت کی، میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک اس بیماری کے جراثیم موجود ہیں اور متواتر کوششوں کے باوجود یہ خطرناک بیماری ابھی تک ملک سے مکمل طور پر ختم نہیں کی جاسکی ہے جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ 23 مئی سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کراچی شہر سے اس بیماری کا خاتمہ کردیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں گڈاپ ، ملیر،بلدیہ ایسے علاقے ہیں جہاں پولیو کا مرض زیادہ پایا گیا ہے لہٰذا اس مہم کے دوران ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ شہر کے تفریحی مقامات بشمول کراچی چڑیا گھر ، سفاری پارک وغیرہ میں پولیو ویکسی نیشن مراکز قائم کرکے وہاں آنے والے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کا شکار ہونے والے بچے ہمیشہ کے لئے معذور ہوجاتے ہیں ذرا سی توجہ اور پولیو کے قطرے پلانے سے اس موذی مرض سے اپنی آئندہ نسلوں کو بچایا جاسکتا ہے ، پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور مستقبل کے معماروں کو معذوری سے محفوظ رکھیں تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہوسکے، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ محکمہ فوڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کے پاس موجود 42 ویکسی نیٹرز کو فوری طور پر انسداد پولیو مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ ویکسی نیشن کے عمل میں مدد ملے ، انہوں نے کہا کہ 23 مئی کو اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام طبی مراکز میں پولیو ویکسی نیشن کی سہولیات کے متعلق انہوں نے بتایا کہ فی الحال عباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، گذدرآباد جنرل اسپتال، گزری میٹرنٹی ہوم، پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر لیاری میں مریضوں اور بچوں کو پولیو کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے مراکز قائم ہیں جبکہ لپروسی اسپتال منگھوپیر ، اسپنسر آئی اسپتال لیاری، لانڈھی اور شاہ فیصل میں امراض قلب کے مراکز اور ہومیوپیتھک اسپتال ناظم آباد کے علاو ہ سرفراز رفیقی شہید اسپتال ، نیوچالی میں بھی ای پی آئی اور پولیو ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کراچی کی تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائے گی جس کے لئے کراچی کے مختلف اضلاع موجود 130 ڈسپنسریز اور29 میٹرنٹی ہومز کو بھی اس مہم میں شامل کیا جا رہا ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی مشاورت اور رہنمائی حاصل کی جائے گی اور اس سلسلے میں بھرپور اور جامع حکمت عملی اختیار کریں گے ہمیں جلد از جلد اپنے شہر کو اس بیماری سے پاک کرنا ہے اور اس کے لئے جو بھی اقدامات کرنا پڑے ضرور کئے جائیں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اپنی جدوجہد کا آغاز کریں اور پاکستان کو ان ممالک میں شامل کرا دیں جہاں اس مرض کا جڑ سے خاتمہ ہوچکا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard