Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوسف گوٹھ اور رحیم گوٹھ کے مکین گزشتہ پانچ روز سے برساتی پانی اور سیوریج کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ان کے گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے-  
     
  03-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوسف گوٹھ اور رحیم گوٹھ کے مکین گزشتہ پانچ روز سے برساتی پانی اور سیوریج کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ان کے گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے ، ان لوگوں کو پینے کے پانی اور خوراک کی فراہمی کے لئے آج سے کیمپ لگا رہے ہیں جبکہ کل سے ان علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی جائے گی کیونکہ سیوریج کے پانی کے باعث بچے بیمار ہورہے ہیں اور ان علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر صدیق گوٹھ، رحیم گوٹھ، یوسف گوٹھ اور دیگر علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، سابق ٹائون ناظم اظہار احمد خان، ندیم ہدایت ہاشمی، یوسی چیئرمین بشیر محمود اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ واٹر بورڈ کب اپنا کام شروع کرے گا، پانی کی نکاسی کی ذمہ داری واٹر بورڈ کی ہے لیکن شہریوں نے ہمیں منتخب کیا ہے اس لئے بلاامتیاز و تفریق ہر علاقے کی خدمت کریں گے ہم سب ایک ہیں چاہے کسی کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو، اس وقت سیاست نہیں خدمت کے جذبے سے یہاں آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے،سیوریج اور برساتی پانی جمع ہونے کے باعث بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،سیوریج کی لائنوں اور برساتی پانی کی لائنوں کو علیحدہ کرنا ہوگا،ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منتخب چیئرمین نہیں ہے جس کے باعث مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، کے ایم سی کے جو افسران اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے ان کے خلاف ایکشن لوں گا، مجھے افسران کی جو لاٹ ملی ہے ان سے ہی کام لینا ہے میں گھر سے تو افسران نہیں لاسکتا، جو افسران بھی غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ دار ہوئے تو ان کے خلاف ایکشن لوں گا، ماضی میں جو ہوا اس کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ صدیق گوٹھ کے مکینوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کام ہے مگر میں بھی ذمہ داری سمجھتا ہوں، کسی پر الزام لگانے کے بجائے کے ایم سی کی مشینری تین دن سے یہاں نکاسی آب کے کاموں پر لگائی ہوئی ہے پانی بہت ہے، صدیق گوٹھ سے پانی کی نکاسی میں مزید دو دن لگیں گے، ابھی پہلی کوشش ہے کہ متاثرہ افراد کو پانی اور غذا پہنچا سکیں، مستقبل میں لوگ پریشان نہ ہوں اس بارے میں پلاننگ کریں گے،انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے لئے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے، رحیم گوٹھ سے پانی کی نکاسی میں دو دن لگیں گے اس کے بعد سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے مستقل حل نکالا جائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کو ریلیف مل سکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard