Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے4 جولائی سے 19 جولائی تک کراچی کے چھ اضلاع میں بھرپور اسپرے مہم چلائی جائے گی-  
     
  04-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر میں کچرے کے باعث چکن گونیا، ملیریا اور ڈائیریا کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،آج محمود آباد اور سرجانی ٹائون میں جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے، 4 جولائی سے 19 جولائی تک کراچی کے چھ اضلاع میں بھرپور اسپرے مہم چلائی جائے گی،برساتی پانی کو جس تیزی کے ساتھ سڑکوں سے ہٹایا گیا وہ قابل ستائش ہے،کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتامحکمے چلتے رہتے ہیں،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی کا برا حال کردیا ہے،کراچی میں چھ کے چھ اضلاع کچرے کے ڈھیر بن گئے ہیں، ایپکس کمیٹی کراچی کے ساتھ مذاق ہے، ایپکس کمیٹی میں کراچی کی نمائندگی ہونی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام محمود آباد سے شہر بھر میں اسپرے مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ممبرقومی اسمبلی علی رضا عابدی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالرئوف خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ بارش سے زیادہ سیوریج کا پانی کھڑے رہنے کے باعث مختلف علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، بارش کے بعد پیدا ہونے والے کیڑے مکوڑے اور مچھروں سے بچائو کے لئے آج محمود آباد اور سرجانی میں مچھر مار اسپرے ہوا ہے اس کے بعد شہر کے دیگر اضلاع میں واقع یونین کونسلوں کی حدود میں بھی اسپرے کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہشہر کے چھ اضلاع میں اسپرے مہم میں 50 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں اور روزانہ شہر کے ایک ضلع میں واقع تمام یونین کونسلوں میں اسپرے کیا جائے گا۔ اسپرے مہم کے دوران جن جگہوں پر اسپرے گاڑیوں کا جانا مشکل ہے وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کو یقینی بنایا جائے گا،اسپرے مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لئے ضلعی میونسپل انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے تاکہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے شہر کے تمام حصوں میں یکساں بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کا کام انجام دیا جائے ، میئر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ اس مہم کو موثر اور کامیاب بنائیں اور اس سلسلے میں عوام الناس کو بھی آگاہی فراہم کی جائے اور جن علاقوں سے اسپرے نہ ہونے کی شکایات موصول ہوں وہاں فوری طور پر اسپرے ٹیم روانہ کی جائے تاکہ شہر کا کوئی بھی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہا کہ جراثیم کش اسپرے مہم باقاعدگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے جس کا مقصد متعدی امراض کو پھیلنے سے روکنا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ ایپکس کمیٹی میں میئر کراچی کا ہونا ضروری ہے ، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں جو بھی ایشو اٹھائے جائیں جب تک کراچی کے نمائندگی نہیں ہوگی تو فائدہ نہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard