Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں بچوں کے علاج کے لئے ایک نیا اور جدید بلاک بنایا جارہا ہے جہاں یومیہ ایک ہزار سے زائد بچوں کی او پی ڈی ہوسکے گی-  
     
  05-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں بچوں کے علاج کے لئے ایک نیا اور جدید بلاک بنایا جارہا ہے جہاں یومیہ ایک ہزار سے زائد بچوں کی او پی ڈی ہوسکے گی اور انتہائی تشویش ناک حالت میں لائے گئے بچوں کو کسی بھی پیشگی طریقہ کار سے گزارے بغیر براہ راست ڈاکٹر کے پاس معائنہ کے لئے لے جایا جاسکے گا، نئے چائلڈ ٹریٹمنٹ بلاک کی تعمیر سے ضلع وسطی اور ضلع غربی سمیت مختلف علاقوں کے مکینوں کو بچوں کے علاج کی جدید اور بہترین سہولت فراہم ہوگی، یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح کورنگی نمبر 5 میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے بچوں کے اسپتال کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر ضلع کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، کے ایم سی کونسل میں قانونی امور کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ، ریکریشن کمیٹی کے چیئرمین حنیف سورتی کے علاوہ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ایس ایم ربانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اسد آغا اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ربا سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا یہاں ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کے ایام میں سرکاری اسپتال میں تعطیلات کے باعث تین دن میں 6 ہزار سے زائد بچوں کو اسپتال لایا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی یہ اسپتال نوزائید بچوں سے لیکر 14 سال کی تک بچوں کو تمام تر طبی سہولیات مفت فراہم کر رہاہے ، اسپتال میں روزانہ 400 کے قریب بچے او پی ڈی میں لائے جاتے ہیں جہاں انہیں جدید ترین علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور ہر دو گھنٹے کے بعد بچوں کا بلڈ پریشر اور ٹمپریچر جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت چیک کیا جاتا ہے تاکہ اس حوالے سے کسی کوتاہی کا امکان باقی نہ رہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اسپتالوں میں زیادہ تر بچے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کوتاہی اور غفلت کی نذر ہوجاتے ہیں اگر ان کی مناسب دیکھ بھال ہو اور بروقت علاج ، معائنے اور ادویات فراہم کی جائیں تو ان کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچے تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ یہ نسل آگے چل کر کس طرح ملک و قوم کی خدمت کرسکے گی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ، عباسی شہید اسپتال کراچی کا بڑا اسپتال ہے جو بہت بڑی آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرتا ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں بچے بھی علاج کے لئے یہاں لائے جاتے ہیں لہٰذا نئے بلاک کی تعمیر سے یہاں بچوں کے علاج کی جدید ترین سہولت دستیاب ہوجائے گی، انہوں نے کہاکہ اس بلاک میں تمام بچوں کا علاج ٹوکن کے ذریعے پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ تین سطحوں سے ان کی نگہداشت کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے تحت انتہائی تشویش ناک حالت لائے جانے والے بچوں کوفوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ کم تشویش ناک حالت میں لائے جانے والے بچوں کو دس منٹ کے اندر اور کم ضروری حالت میں آنے والے بچوں کو 60منٹ کے اندر طبی امداد فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ چائلڈ لائف فائونڈیشن سول اسپتال اور امراض قلب کے قومی ادارے (NICVD) میں بھی بچوں کے علاج کے حوالے سے خدمات فراہم کر رہی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کسی اسپتال کو بھی ان کا تعاون اور اشتراک حاصل ہو رہا ہے جس سے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجے میں نمایاں اور خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئے گی اور مستقبل کے معماروں کی صحت کی حفاظت کا فریضہ انجام دینے میں مدد ملے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard