Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور بارشوں کے بعد کی صورتحال اور وبائی امراض سے متعلق ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں-  
     
  05-Jul-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ چمن سنیما کے قریب سے گزرنے والے اورنگی نالے کے اطراف ہر قسم کی تجاوزات فوری ختم کی جائیں تاکہ نالے کی صفائی اور نکاسی آب میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں اور مزید بارشوں کی صورت میں ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے، نالے کی مکمل صفائی تک مشینری اور افرادی قوت کام کرتی رہے یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح چمن سنیما کے قریب اورنگی نالے سے کچرا نکالے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے موسیٰ کالونی میں گجر نالے کا بھی دورہ کیا اور گجر نالے میں جاری صفائی کے کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی میئر کراچی نے ضلع غربی کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں، دریں اثناء ڈپٹی میئر کراچی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بڑا بورڈ روڈ اور فٹ پاتھ پر قائم کباڑی مارکیٹ سے پرانا فرنیچر، لوہے کی گرل، دروازے اور دیگر اشیاء اٹھا کر کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ اور محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی موجود تھا۔بعدازیں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور بارشوں کے بعد کی صورتحال اور وبائی امراض سے متعلق ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد انور اور دیگر افسران کو ضروری ہدایات دیںاس موقع پر انہوں نے اسپتال میں داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی اور اسپتال کی حدود میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہر وبائی امراض سے محفوظ ہے، بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میںجراثیم کش اسپرے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو متعدی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیشتر مقامات پر نکاسی آب کا کام مکمل ہوچکا ہے تاہم جن مقامات پر بارش کا پانی موجود ہے وہاں نکاسی آب کے کام جاری ہیں اور انہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard