Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پہل کی اور ہم نے اس کا خیرمقدم کیا ہے  
     
  07-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سٹی کونسل کی سطح پر جو اتحاد قائم ہو رہا ہے وہ کراچی کے مسائل کوحل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،کراچی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پہل کی اور ہم نے اس کا خیرمقدم کیا ہے، امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان کراچی کے لئے کسی بڑی گرانٹ یا بڑی اسکیم کا جلدہی اعلان کریں گے یہ بات انہوں نے جمعہ کی صبح میئر کراچی سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بابو سرفراز ، نائب صدر سعید اللہ خان آفریدی، ملک ریاض، عضمت انور مسعود، رانا احسان، جنرل سیکریٹری لائرز فورم سندھ اسلم بھٹو اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین قانونی امور کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین مالیات کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن محمود، سابق ٹائون ناظم ضلع غربی اظہار احمد خان، سابق ایم این اے فرحت خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، کراچی کی موجودہ صورتحال اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے جو بات چیت ہوئی ہے وہ صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ کراچی کے لوگوں کے لئے بھی مستقبل میں بہت مفید ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے تمام جماعتوں سے رجوع کیااور ان سے درخواست کی کہ شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں اور کراچی شہر کو جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے موجودہ شدید بحران سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ہمیں خوشی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لئے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے اور وزیراعظم پاکستان عنقریب کراچی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ کراچی کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایا تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا اور کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں خاطر خواہ مدد ملے گی، ہمارے لئے یہ امر خوش آئند ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کے سب سے بڑے اور اہم شہر کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پہل کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیگر جماعتیں بھی کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمارا ہاتھ بٹائیں گی اور بلدیاتی کونسل کی سطح پر ہم سب مل کر ایک ایسا اتحاد قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کی ضمانت فراہم کرسکے، اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)بابو سرفراز جتوئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے کو ٹھکانے لگانے، صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے میئر کراچی سے تبادلہ خیال کیاہے، میئرکراچی کی طرف سے شہر میں تعمیر و ترقی کے کاموں سے متعلق پیش کی گئیں بہت ساری اسکیمیں زیر غور ہیں، وزیراعظم پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں کراچی کا دورہ کریں گے اوراس سلسلے میں اہم پیشرفت ہوگی، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی سے یہ ملاقات خوش آئند رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد میں مزید جماعتیں بھی شامل ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں نیب کے حوالے سے منظور ہونے والے بل کے خلاف ہیں کیونکہ سندھ میں کرپشن ناسور بن چکی ہے، کے پی کے میں 9وزیر ہیں جن کے خلاف کیسز چل رہے ہیں،جو جماعت بھی نیب بل کے خلاف جائے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard