Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ہفتے میں کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں-  
     
  08-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ہفتے میں کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںکراچی میں 13 بڑے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز گجر نالہ، اورنگی ٹائون نالے سمیت کراچی کے مختلف نالوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی،اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سابق ٹائون ناظم اظہار احمد خان اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنا کام نہیں کررہا ہے اور آسانی کیلئے سیوریج لائنوں کو برساتی نالوں میں چھوڑ دیا گیا ہے ا سکے باعث اکثر و بیشتر یہ نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں انہو ںنے کہا کہ اگر شہریوں نے نالوں میں کچرا پھینکنا بند نہیں کیا تو بارشوں کے دوران برساتی پانی گزر نہیں سکے گا اور گھروں میں داخل ہوکر نقصان پہنچا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ موسٰی کالونی کے قریب گجر نالے کے اطراف دیوار بنائی جارہی ہے تاکہ شہری اس میں کچرا نہ پھینکیں میئر کراچی نے کہا کہ وہ شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ نالوں کی متعین کردہ حدود میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کریںاور نہ ہی نالے پر بنے ہوئے مکانات کی خرید و فروخت کریں نالوں کو ان کے اصل نقشے کے مطابق بحال کیا جارہا ہے ا سلئے شہری نالوں پر بنے ہوئے مکانات کی خرید و فروخت نہ کریں اور تجاوزات قائم کرنے سے بھی گریز کریں، میئر کراچی نے کہا کہ جن کے مکانات نالوں کی حدود میں نہیں آتے اور قانونی طور پر تعمیر کئے گئے ہیں انہیں کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا میئر کراچی نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کو ہدایت دیں کہ وہ سیوریج کے پانی کو برساتی نالوں میں نہ ڈالیں، انہوںنے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے محکمے بند نہیں ہوتے ہم اپنا کام کررہے ہیں اور سڑکوں پر موجود ہیں، انہوںنے کہا کہ چند افسران کے سوا اکثر افسران اور بیوروکریٹس شہر کا درد نہیں رکھتے ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے ہم ان کے مسائل کو جانتے ہیں اور حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ آفاق احمد سے میں درخواست کرتا ہوں کہ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ میرے کاموں میں رکاوٹ نہ بنیں اور اپنے زیر اثر علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں مداخلت نہ کریں تاکہ یہ شہر یکساں طور پر ترقی کی منازل طے کرسکے، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نالوں کی صفائی کاکام تیز کریں اور افرادی قوت اور مشینری کو بڑھایا جائے جہاں مشینری استعمال ممکن نہ ہو وہاں مینول طریقے سے کاموں کو مکمل کریں، میئر کراچی نے کہا کہ وہ یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ بارشوں کے دوران نالوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر ضروری ہوا تو انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard