Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا-  
     
  09-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کیا یہ بات انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک اخباری بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان میں سیاسی شعور کی وہ شمع روشن کی جس سے آج بھی ہم استفادہ کر رہے ہیں، پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد درپیش مسائل کا موثر حل دیا وہ اقتدار میں فوجی مداخلت کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی رہیں آج قوم ان کی 50 ویں برسی مناتے ہوئے تحریک پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ان کی رفاقت کو یاد رکھے، محترمہ فاطمہ جناح نے قوم کو درپیش خطرات کی بار بار نشاندہی کی، قوم کو جس سخت گیر سیاسی، اقتصادی، سماجی چیلنجز کا سامنا ہے اگر ہم مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی بصیرت اور افکار سے رہنمائی حاصل کریں تو ہم ان چیلنجز سے آسانی سے نمٹ سکتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ، پاکستان کی خواتین کو اس بات کا شعور دیا کہ وہ انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کریں، میئر کراچی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی وفات کے بعد پاکستان کو سیاسی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جو اب تک جاری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 25 اگست 1947 ء کو قائد اعظم کے اعزاز میں دیئے جانے والے شہری استقبالئے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر تشریف لائیں اور کراچی کو اقتصادی اور معاشی طور پر ترقی دینے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو جمہوریت کے راستے پر گامزن کرنا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ مادر ملت کی سیاسی اور سماجی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، پاکستان سماجی ، سیاسی، مساوات، اخوت، اجتماعی بھلائی ، امن اور انصاف کے لئے وجود میں آیا تھا یہی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا نصب العین تھا جسے ہم نے اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار پر صرف کرتے ہوئے پاکستان کو مختلف مسائل میں الجھا دیا ہے آج ہمیں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر نظر ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کا دوبارہ اعادہ کرنا ہوگا اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی و فکری سوچ کو دوبارہ اجاگر کرنا ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard