Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کے نمائندوں اور دیگر ماہرین کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے-  
     
  10-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی حکومت کے لئے کراچی کا ٹرانسپورٹ سسٹم ایک بڑا چیلنج ہے ،شہریوں کو سہولت پہنچانے کے لئے ٹریفک انجینئرنگ ،ماس ٹرانزٹ بس روٹس، پارکنگ سمیت مختلف شعبوں پر فوری توجہ دینا ہوگی تمام تر مسائل کے باوجود کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتربنانے کے لئے کوشاں ہیں، کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کے نمائندوں اور دیگر ماہرین کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کی سہ پہر کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ نشاندہی مشن کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، ٹرانسپورٹ کنسلٹنٹ انجینئر ڈاکٹر اے وہاب میمن، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ سید محمد طحہٰ، ورلڈ بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ THIERY DESELOS ، حسن زیدی، سعید ڈھاڈا، اربن سٹی ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ ELKIN BELLO اور LEONARDO CANON ، سینئر ہائی وے انجینئر ظفر راجااور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران ورلڈ بینک کے وفد کو کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی، میئر کراچی نے وفد کے ارکان کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لئے کسی بھی شعبے میں کوئی بھی پروجیکٹ آئے ہم اس میں مکمل تعاون کریں گے تاہم کراچی میں کسی بھی منصوبے پر کام کرنے سے پہلے اس شہر کے ڈائنامکس کو پیش نظر رکھنا ہوگا، ہم اس پروجیکٹ کے لئے زیادہ بہتر تجاویز دے سکتے ہیں کیونکہ بلدیاتی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، ورلڈ بینک کے ماہرین کو تمام تر مدد اور شہر میں ٹرانسپورٹ نظام کے متعلق تفصیلات مہیا کریں گے تاکہ وہ اس کی روشنی میں اپنے پروجیکٹ پر عملدرآمد کرسکیں، اس موقع پر ورلڈ بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ اور دیگر نمائندوں نے کہا کہ ان کے پروجیکٹ میں میئر کراچی اور ان کی ٹیم سے مشاورت اور رہنمائی کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی کیونکہ مقامی نمائندے ہونے کے ناطے وہ شہری مسائل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم دو ہفتے کے دورے پر کراچی آئی ہے اس دوران ہماری زیادہ توجہ بی آر ٹی بس روٹس کے اطراف چلنے والے دیگر بس روٹس پر رہے گی جبکہ ٹریفک سگنلز کے نظام اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کلچر بس روٹس ڈرائیونگ سمیت تمام پہلوئوں سے مکمل اسٹڈی کی جائے گی جس کی سفارشات کی روشنی میں ورلڈ بینک کے ماہرین کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کو موثر بنانے کے لئے پروجیکٹ تیار کریں گے ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ہمارے ہاں نظر انداز کیا گیا شعبہ ہے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کے لئے بھاری اخراجات کے باعث حکومتی سبسڈی کی ضرورت ہوتی ہے، مختلف ادوار میں پلاننگ کے فقدان اور اختیارات کی تقسیم کے باعث کراچی میں ابھی تک کوئی جامع اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جڑیں نہیں پکڑ سکا جو اس شہر کی بدقسمتی ہے، شہری مسائل کے حل کے لئے پالیسی اور وژن بہتر ہونا شرط ہے جس کی بنیاد پر مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جاتی ہے ہم شہر کی بہتری کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ورلڈ بینک سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard