Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی-  
     
  11-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی-، یہ بات انہوں نے صدر اسماعیلی کونسل برائے سدرن ریجن امین محمد لاکھانی کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں امین بھولا ، صابر خان سمیت دیگر ارکان شامل تھے، میئر کراچی نے شیعہ امامی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں موروثی اور روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کی شاندار خدمات انجام دی ہیںاور پرنس کریم آغا خان کے وژن اور قیادت کی بدولت پاکستان میں غربت کے خاتمے اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں گرانقدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی تہہ دل سے مشکور ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سال کے دوران پرنس کریم آغا خان نے اسماعیلی کمیونٹی ، وسیع تر مسلم کمیونٹی اور دیگر افراد کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتھک محنت کی ہے جس کی بدولت لاکھوں افراد کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے اور اس کے مثبت اثرات انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ہیںانہوں نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تعلیم، صحت اور ثقافت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک دنیا میں سماجی ترقی کی تنظیموں میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے اور نسل، مذہب ، برادری اور صنف سے قطع نظر محروم و نادار افراد کی مددکو نصب العین بناتے ہوئے انسانوں کے درمیان محبت، برداشت ، انسانیت کی عظمت پر زور دیا گیا ہے،اس موقع پر وفد کے سربراہ امین محمد لاکھانی نے میئر کراچی وسیم اختر کو پرنس کریم آغا خان چہارم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ شیعہ امامی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں موروثی اور روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم ال حسینی آغا خان چہارم 11جولائی 2017 ء کو اپنی امامت کے 60 سال مکمل کر رہے ہیں، انہیں یہ منصب 11 جولائی1957 ء کو اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم کے جانشیں کے طور پر ملا تھا، اسماعیلی قوم اپنی تاریخی روایت پر عمل پیرا رہتے ہوئے جولائی 2017ء اور جولائی2018 ء کے دوران پوری دنیا میںامام کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منعقد کرے گی جس کے دوران حسب روایت ایڈوانس سوشل کلچرل اور اکنامک ڈویلپمنٹ پروجیکٹس بھی شروع کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اسلام کو سمجھنے کے حوالے سے دنیا کو ایک بہتر موقع مہیا کرے گی اور تاریخی طور پر مسلم تہذیب و ثقافت کے علاوہ عصر حاضر میں مسلم کمیونٹی کی خدمات سراہے جانے کا باعث بنے گی، ڈائمنڈ جوبلی سال کے دوران غربت کے خاتمے ، تعلیم ، صحت اور رہائشی سہولیات کی فراہمی میں اضافے اور ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا اور اس دوران پرنس کریم آغا خان مختلف ممالک کے دورے بھی کریں گے ۔انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک سے تعاون کرنے پر میئر کراچی وسیم اختر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں انہیں شرکت کی دعوت بھی دی، میئر کراچی وسیم اختر نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ان تمام کمیونٹیز اور اداروں کی کاوشوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو شعار بنایا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں غریب اور محروم طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آغا خان کمیونٹی اپنے روحانی پیشوا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان انداز میں منعقد کرے گی اور دنیا بھر میں اس موقع پر فلاح و بہبود اور انسانی ترقی کے نئے منصوبے منظر عام پر آئیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard