Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی میں دوران ملازمت انتقال کرجانے والے مرحوم افسران و ملازمین کے 96لواحقین کو ملازمت دے کر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہیں-  
     
  12-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی میں دوران ملازمت انتقال کرجانے والے مرحوم افسران و ملازمین کے 96لواحقین کو ملازمت دے کر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہیں ، محدود وسائل کے باوجود مرحوم ملازمین کے لواحقین کو مزید ملازمتیں فراہم کریں گے کیونکہ مرحوم ملازمین نے ادارے کی خدمت کی ہے لہٰذا ان کی فیملی میں سے کسی ایک فرد کو ملازمت کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح کے ایم سی کے مرحوم افسران و ملازمین کے لواحقین میں ملازمتوں کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ،سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا،مشیر مالیات خالد شیخ، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے مرحوم ملازمین کو ملازمت کے تقرر نامے جاری کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا تھا اس دوران کے ایم سی میں تعینات کئے جانے والے سابق ایڈمنسٹریٹرز نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کئے لیکن ادارے میں خدمات فراہم کرنے والے مرحوم ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں نہیں دی گئیں ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پر کسی نے بھی کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس طرف سوچا کہ ملازمت کے دوران جو لوگ انتقال کرجاتے ہیں ا ن کی فیملی کس طرح گزارا کرتی ہوگی اور مہنگائی کے اس دور میں انہیں کیسی کیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا، جو لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے ان کے لواحقین کو Deceased کوٹے میں سے نوکری ملنی چاہئے لہٰذا ہم نے اس کے ازالے کے لئے مرحوم ملازمین کے لواحقین کو ملازمت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اگر کچھ ملازمین کے قانونی ورثاء رہ گئے ہیں وہ فوری طور پر اپنے کاغذات جمع کرائیں ان کو بھی قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے ملازمت دی جائے گی، انہوں نے تقرر نامے حاصل کرنے والے مرحوم ملازمین کے لواحقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے اور یہ ہمارے افسران کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جنہوں نے ٹیم ورک کی صورت میں کام کرکے اس اہم کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور آج ہم اس قابل ہوئے کہ مرحوم ملازمین کے لواحقین کو ملازمت کا تقرر نامہ ان کے حوالے کرسکیں، یہ ملازمتیںاہل افراد کو رنگ و نسل اور زبان و مذہب کی تفریق کے بغیر صرف اور صرف میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جن افراد کو کے ایم سی میں ملازمت دی گئی ہے وہ پوری محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے اور دیگر ملازمین کے لئے مثال بنیں گے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مختلف محکموں میں بہتری لانے کے لئے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسے اہل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جو اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں ، ادارے کی کارکردگی بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات زیر غور ہیں جن پر بتدریج عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے حقوق کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا۔تقرر نامہ حاصل کرتے ہوئے کئی خواتین آب دیدہ ہوگئیں جبکہ میئر کراچی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مرحوم ملازمین کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باعزت روزگار فراہم کرنے پر ہم بلدیہ عظمیٰ کراچی کی انتظامیہ خصوصاً میئر کراچی کے انتہائی ممنون ہیں۔ قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر سے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ میئر کراچی کو بریفنگ دی اور میئر کراچی نے کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں گریڈ 1 سے گریڈ16 تک 96 ملازمین کی مختلف محکموں میں تقرری کی منظوری دی جن میں چارجڈ پارکنگ ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر، کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن، کچی آبادی،اسٹیٹ، فنانس، ویٹرنری سروسز، لینڈ، انجینئرنگ، محکمہ قانون،فائربریگیڈ،میونسپل پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard