Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو کراچی میں فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہو-  
     
  15-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو کراچی میں فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہو اور ماضی کی طرح کھیلوں کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے، ماضی کی حکومتوں نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں کا خیال نہیں رکھا جس کے باعث بچوں اور نوجوانوں کو گلیوں اور سڑکوں پر کھیلنا پڑا جس کے باعث ان کی عالمی سطح کی تربیت نہیں ہوسکی اور کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی کھیلوں میں وہ مقام حاصل نہیں ہوسکا جس کے وہ حقدار تھے، یہ بات انہوں نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کرکٹ گرائونڈ بہادرآباد میں بھیم پورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد خان، تاجر رہنما عتیق میر، کچھی میمن اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کراچی میں میرا ہر روز ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور کچرے کے ڈھیر کی صفائی کرتے ہوئے گزرتا ہے لیکن اس تقریب میں آکر مجھے تازگی کا احساس ہورہا ہے نوجوانوں کے دمکتے ہوئے چہروں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے یہی نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن میں سے یقینا حنیف محمد خان، شعیب محمد خان، سرفراز احمد، راشد لطیف اور جاوید میاں داد پیدا ہونگے، کھیل زندگی میں صحتمدانہ سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہ نوجوانوں میں مثبت رویہ اپنانے برداشت کرنے اور ہار اور جیت پر اپنے جذبات قابو پانے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں جو زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی کام آتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ طویل عرصے یہ شہر بد امنی کا شکار رہا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑتی جارہی تھیں موجودہ منتخب بلدیاتی قیادت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو اپنی ترجیجات میں شامل رکھا ہے انہو ںنے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے جو احکامات دئیے ہیں ہم نے اس پر عمل شروع کردیا ہے میئر کراچی نے کہا کہ کھیل کے میدان صرف کھیلوں کیلئے ہی مخصوص ہونے چاہئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں اسپورٹس کمپلیکس میں سپر کیمپ کا انعقاد کررہی ہے جس میں مختلف کھیلوں میں سیکڑوں بچے کھیل کے ساتھ ساتھ تربیت بھی حاصل کریں گے میئر کراچی نے اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد خان کی بال پر ایک شاٹ کھیل کر اس ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی سات مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard