|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کے ایم سی کی موجودہ بلدیاتی قیادت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، خاص طور پر طبی اداروں کے عملے کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں-
|
|
|
|
|
|
15-Jul-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کے ایم سی کی موجودہ بلدیاتی قیادت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، خاص طور پر طبی اداروں کے عملے کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ، کے ایم سی اسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کے تنخواہی اسکیل کی تنظیم نو( ری اسٹرکچرنگ) کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی ،کے ایم سی اسپتالوں میں تعینات 1611 ملازمین کو اسی ماہ سے سروس اسٹرکچر کے تحت نئے اسکیل کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سٹی کونسل میں معالجات کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ، سینئر ڈائریکٹر محمد علی عباسی،سینئرڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ جمیل فاروقی، عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد انور، ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر حنا مشتاق اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی میئرکراچی نے کہاکہ یہ ان ملازمین کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کے لئے 2006 میں حکومت کا نوٹیفکیشن آگیا تھا اور کے ایم سی کے سوا دیگر سرکاری طبی ادارو ںمیں اس پر عملدرامد ہوگیاتھا تاہم کے ایم سی کا پیرامیڈیکل عملہ اس نوٹیفکیشن کے ثمرات سے محروم رہا تھا چنانچہ طریقہ کار کے مطابق حالیہ بجٹ سے قبل اس سلسلے میں ایک قرارداد کی منظوری سٹی کونسل نے دی تھی جس کی روشنی میں کے ایم سی کے پیرامیڈیکل اسٹاف کو تنخواہی اسکیل کی ری اسٹرکچرنگ کے مطابق تنخواہو ں کی فوری ادائیگی کے لئے پیر کے روز محکمہ ایچ آر ایم سے جاری کردیا جائے گا جبکہ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے سندھ حکومت سے رجوع کیا جائے گا تاکہ ان کی ادائیگی بھی جلد ممکن ہوسکے ۔ کے ایم سی اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھی ہدایت کردی ہے کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی اپ گریڈیشن سے متعلق شفاف اور درست فہرست جلد از جلد پیش کریں تاکہ اس عمل کو مکمل کرلیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کہاکہ اگرچہ نوٹیفکیشن کی منظوری دی جاچکی تھی تاہم مالیاتی اور تیکنیکی وجوہات کے باعث اس میں تاخیر ہوئی لیکن ہم نے طے کرلیا تھا کہ ملازمین کو ان کا جائز حق ضرور دلوائیں گے اور آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، ڈپٹی میئر کراچی نے اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود پیرامیڈیکل ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ وہ زیادہ دلجمعی اور محنت کے ساتھ کے ایم سی کے طبی ادارو ں میں خدمات انجا م دیں گے اور ان کی کارکردگی سے بلدیہ کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت میں مزید بہتری آئے گی جس کا فائدہ کراچی کے شہریوں کو ہوگا جو روزانہ بڑی تعداد میں کے ایم سی کے اسپتالوں میں علاج کے لئے آتے ہیں۔ پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کا شکریہ ادا کیا۔بعدازیں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے اور مریضوں کے علاج معالجے پر بھرپورتوجہ دینے اور مریضوں کوادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوںنے ہدایت کی کہ ادویات کی فراہمی کا نظام آسان بنایا جائے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تکلیف نہ اٹھانی پڑے ، انہوں نے اسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام پوری ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ انجام دیں کیونکہ یہ ان کے لئے صرف ملازمت نہیں بلکہ خدمت خلق بھی ہے ، ڈپٹی میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کی سہولت کے لئے فراہم کی گئی کلر ڈوپلر الٹراساؤنڈ مشین کا بھی معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی کے متعلق معلومات حاصل کیں، انہوں نے سرجیکل آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی گئیں سہولیات کا بھی جائزہ لیا جہاں انہیں بتایا گیاکہ اس وقت یہاں 7 وینٹی لیٹر فعال ہیں جبکہ بقیہ مشینوں کو بھی بتدریج فعال بنایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو یہ سہولت مہیا کی جاسکے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|