Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے شعبے تباہ ہوچکے ہیں ، افسران پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ادارے کو پھر سے مستحکم بنائیں -  
     
  28-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے شعبے تباہ ہوچکے ہیں ، افسران پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ادارے کو پھر سے مستحکم بنائیں ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ محنت، خدمت اور ایمانداری کو اپنے شعار بنا کر شہریوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں اور ذاتی اختلافات کو بھلا کر کے ایم سی کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لئے اتحاد ، محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں اور ادارے کے مفاد میں مل جل کر کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سفاری پارک میں کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت سفاری پارک میں منعقدہ تقریب’’ ضیافت عید‘‘ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور، نائب چیئرمین عبدالرئوف، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی، نائب صدر نذیر لاکھانی، جنرل سیکریٹری بلال منظر، سیکریٹری نشر و اشاعت علی حسن ساجد سمیت دیگر عہدیداران و ممبران اور کے ایم سی افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی نے کہاکہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے افسران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جس سے افسران کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی تاہم ان کا یہ فرض ہے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور دلجمعی سے ادا کریں اور باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ ہر جگہ ناسور کی طرح پھیلتا جا رہا ہے ہمیں بھی اس مسئلے کا سامنا ہے اور ہم ہرممکن کوشش کر رہے ہیں کہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کریں اور ایماندار اور محنتی افسران کو آگے لائیں، کے ایم سی کا بنیادی کام شہریوں کی خدمت کرنا ہے اور یہ مقصد تبھی حاصل ہوسکتا ہے جب ہم ادارے میں بدعنوان عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے افسران و دیگر ملازمین کو شہریوں کی خدمت کا موقع فراہم کریں جو کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں اور اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اوپر بہت بھاری ذمہ داریاں ہیں شہر کے مسائل حل کرنے اور شہر کو سنوارنے کے لئے ہمیں ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے دکھانا ہے تاہم بدقسمتی سے بعض لوگ افسران کے درمیان باہمی اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور اس طرح اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم ہیں جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ہمیں مختلف اداروں کی جانب سے دبائو کا سامنا ہے اس کے علاوہ کے اے ڈی سمیت سندھ حکومت کی من مانیاں جاری ہیں ، کراچی سب کا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے مضبوط ہو،بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک اچھی اور مثبت روایت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بلدیاتی افسران کے درمیان ہم آہنگی بڑھتی ہے لہٰذا ضلعی بلدیاتی اداروں میں بھی افسران کی انجمنوں کو ادارے کی بہتری کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہئے، بلدیہ شرقی میں اس حوالے سے پہل کرتے ہوئے ہم اسی طرز پر افسران کو ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں گے، اس موقع کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا نام وسیم اختر ٹرمینل رکھنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی جسے افسران نے اتفاق رائے سے منظور کیا ، آخر میں کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی اور دیگر عہدیداروں نے میئر کراچی وسیم اختر کو گلدستے پیش کئے اور تقریب میں شرکت کے ذریعے افسران کی حوصلہ افزائی پر ا ن کا شکریہ ادا کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard