Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان انداز میں منایاجائے گا-  
     
  31-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان انداز میں منایاجائے گا یکم سے 14 اگست تک چیمپئنز کا پاکستان کے عنوان سے منسوب تقاریب منعقد کی جائیں گی، پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنے اور شہر کی بہتری کیلئے یہ سب کررہے ہیں، ماضی میں کی گئی غلطیوں کو سدھاریں گے، شہر میں 20 ہزار قومی پرچم لگائے جائیں گے، میرے پاس اختیارات اور وسائل ہوتے تو شہریوں کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کرتا، محدود وسائل میں جتنا کرسکتے ہیں اتنا کررہے ہیں، شہری ان پروگراموں کو بھر پور طریقے سے منائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح کے ایم سی آفیسرز کلب میں کے ایم سی اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اولمپئن اصلاح الدین، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر امان اللہ خان آفریدی، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر عالم زیب آلائی، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی، جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر شاہ ہاشمی، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی، جنرل سیکریٹری بلال منظر اور دیگر عہدیداران سمیت کے ایم سی افسران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور اسے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے اور طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا ہم سب کا مستقبل یہی ملک ہے جسے ہمیں نہ صرف ترقی دینی ہے، سنورانا ہے ، سجانا ہے بلکہ آنے والی نسل میں اپنے وطن سے محبت کا جذبہ بھی اجاگر کرنا ہے۔ ہم سب کو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہوجانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اعزاز میں پہلا شہری استقبالیہ کے ایم سی کی موجودہ عمارت میں منعقد کیا گیا تھا جہاں قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شہر مجھے بے انتہا عزیز ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں یہ شہر اقتصادی اور معاشی طور پر بے انتہا ترقی کرے گا، انہوںنے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی منتخب بلدیاتی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کراچی کے مختلف علاقوں میں پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ شہری ان پروگرامز میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے شہر، اپنے صوبے اور اپنے ملک سے محبت و عقیدت کا اظہار کریں ۔ ہمارے ساتھ لوگ مل کر کام کررہے ہیں کے ایم سی کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوگا ، میئرکراچی نے کہا کہ یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ مملکت پاکستان اس تیزی سے ترقی کے منازل طے نہیں کرسکا اور قوم کو آج جس مقام پر ہونا چاہئے تھا وہ وہاں نہیں ہے آج بھی ہم دہشت گردی ، کرپشن، اقرباء پروری ، تعصب اور لسانیت میں گھرے ہوئے ہیں ماضی میں ملک دو لخت ہوا لیکن ہمیں غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے۔ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشین اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پاکستان کے ان باصلاحیت افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے مختلف کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور وطن کیلئے مختلف اعزازات حاصل کئے یکم اگست سے 14 اگست تک جو پروگرام منعقد کے جائیں گے جو چیمپئن کا پاکستان کے عنوان سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میںکھیلوں کی وہ سہولتیں میسر نہیں جو دنیا بھر کے دوسرے ملکوں کو حاصل ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی ٹیموں کو ہرا کر دکھایا اور کھیلوں کے ہر میدان میں مقابلہ کیا کرکٹ، ہاکی،اسکواش، بیٹمنٹن، سوئمنگ، باکسنگ، اسنوکر، شطرنج اور دیگر کھیلوں میں پاکستان عالمی چیمپئن بن چکا ہے اور کئی اعزازات حاصل کرچکا ہے۔ ان پروگراموں میں کراچی میں موجود تمام ہیروز کوشرکت کی دعوت دی گئی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سابق کرکٹر جاوید میانداد، شعیب محمد خان، اصلاح الدین، اقبال قاسم، سکندر بخت، اسکواش کے عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور دیگر کھیلوں سے وابستہ ممتاز کھلاڑی ہمارے ساتھ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف چوراہوں کو سجایا جائے گا اور وہاں قومی پرچم کے بڑے غبارے لگائے جائیں گے شہر کی بڑی اور تاریخی عمارتوں کو سجایا جائے گا پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کی بڑی بڑی تصاویر اور کٹ آئوٹس شہر بھر میں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو خدا داد کالونی چورنگی سوسائٹی آفس پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی جائے گی، 2؍ اگست ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے علاقے نمائش چورنگی پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین، وائس چیئرمین، منتخب کونسلرز اور شہری شرکت کریں گے، 4؍ اگست ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر قومی پرچم لہرایا جائے گا، 5؍ اگست کو گرانٹ فلیگ سیرمنی منعقد کی جائے گی جس میں معززین شہر، ڈسٹرکٹ کے چیئرمینز، مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی شرکت کریں گے، 6؍ اگست کو ڈسٹرکٹ سائوتھ میں قومی پرچم لہرا کر وہاں تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔یہ پروگرام بیچ پارک کلفٹن پر منعقد ہوگا،7؍ اگست کو کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا اس شجر کاری مہم میں مختلف اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے اور کراچی کی مختلف شاہراہوں پر پودے لگائے جائیں گے، 8؍ اگست کو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جشن آزادی کے پروگراموں کا آغاز کیا جائے گا، 10؍اگست کو ڈسٹرکٹ کورنگی میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوگی، 11؍ اگست کو سفاری پارک گلشن اقبال میں آزادی فیسٹول منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے جائیں گے،12؍ اگست کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں شعرائے کرام اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے، 13؍ اگست کو سفاری پارک میں پرچم کشائی اور فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔13؍اگست کی رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا انعقاد کیا جائے گا، 14؍ اگست کو مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی شہریوں کی جانب سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارپر پھول چڑھائے جائیں گے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی اور شہر کے چھ اضلاع میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں اسکولوں کے بچے اور خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ا ن پروگراموں میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں اور اپنے وطن کے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں تاکہ وطن سے اور اس شہر سے محبت کا جذبہ اجاگر ہو۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard