Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے یونین کونسل نمبر 13 رفاہ عام سوسائٹی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے وائس چیئرمین محمد راشد کو نامعلوم افراد کی جانب سے شہید کئے جانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی -  
     
  31-Jul-2017  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے یونین کونسل نمبر 13 رفاہ عام سوسائٹی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے وائس چیئرمین محمد راشد کو نامعلوم افراد کی جانب سے شہید کئے جانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اراکین نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے یقینی اقدامات کرے، بعدازاں سٹی کونسل کا اجلاس یکم اگست بروز منگل سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سٹی کونسل کراچی کا اجلاس پیر کی سہ پہر کے ایم سی بلڈنگ میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس کے آغاز میں اراکین کونسل کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد میں ڈی ایم سی کورنگی کے وائس چیئرمین محمد راشد کو شہید کئے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم نے نہ صرف اپنے علاقے میں نمایاں بلدیاتی خدمات انجام دیں بلکہ وہ علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت بھی تھے، قرارداد میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو شہید کا درجہ عطا فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے جبکہ مرحوم کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ منتخب نمائندے کو دن دیہاڑے شہید کیا جانا اس بات کی غمازی ہے کہ عوام کی آواز کو ایک بار پھر سے بلڈوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے اور شہر میں حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اجتماعی طور پر اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ کراچی کے ساتھ ایسا برتائو کیوں کیا جا رہا ہے اور مختلف سیاسی وابستگیاں رکھنے والے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کیوں کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑی مشکل سے بہتری آئی ہے مختلف کونسلوں میں شہر کے مسائل پر بات ہو رہی ہے اور مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں ، شہر بہت تیزی سے نہ صحیح مگر ترقی کی جانب جا رہا ہے لہٰذا ایسے واقعات جو شہر کے امن کو خراب کریں ہم ا ن کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کونسل کے جس رکن کے ساتھ ظلم ہو اسے چاہئے کہ وہ اسے ریکارڈ پر لائے تاکہ ظلم کو روکا جاسکے، جماعت اسلامی پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کراچی کے حالات کو دوبارہ خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرے اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر امان اللہ آفریدی نے کہا کہ محمد راشد کا قتل کسی ایک شخص کا قتل نہیں ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کا قتل ہے شہر میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ہو رہی ہے اور لوگوں کو پھر شہید کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہے گا تو ہم یہ کیسے تصور کرسکتے ہیں کہ ہم اسلامی مملکت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد راشد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے، انہوں نے کہاکہ ملک میں قتل و غارت گری کرانا بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے لڑیں اور اس ملک کو کمزور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتلوں کے خلاف ہم سب کو ایک ہونا ہوگا، ہر پاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے، جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر شاہ ہاشمی نے کہا کہ شہر میں سفاکانہ قتل عام کا سلسلہ روکا جائے ، شہر میں امن و استحکام کی ضرورت ہے جمعیت علمائے اسلام محمد راشد کے قتل کی بھرپور مذمت کرتی ہے، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر عالم زیب آلائی نے کہا کہ محمد راشد کو شہید کئے جانے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی مختلف اوقات میں دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں لہٰذا ہم مرحوم محمد راشد کے قتل کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دہشت گردوں کے آگے کبھی بھی سر نہیں جھکائیں گے حکومت ہر شہری کو تحفظ دے، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایک ساتھ بیٹھیں اور اس نتیجے تک پہنچیں کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جو کراچی کا امن خراب کر رہے ہیں ، شہر کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف ہم سب کو متحد ہوجانا چاہئے۔ سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی نے کہا کہ محمد راشد کو شہید کئے جانے کے واقعے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کو روکا جائے اور کراچی کے عوام اور منتخب نمائندوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سٹی کونسل میں موجود دیگر جماعتوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری آوازمیں آواز ملائی اور مرحوم محمد راشد کے قتل کی بھرپور مذمت کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard