Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی نے ہمیشہ سب کو پیکیج دیا اب کراچی کو پیکیج کی ضرورت ہے،نومنتخب وزیراعظم کراچی پر رحم کریں-  
     
  04-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی نے ہمیشہ سب کو پیکیج دیا اب کراچی کو پیکیج کی ضرورت ہے،نومنتخب وزیراعظم کراچی پر رحم کریں اور کراچی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ضلع غربی کو ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ چیئرمینز کے کیس کا فیصلہ جلد کرے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے،بلدیہ ٹائون کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، یہ علاقہ کھنڈرات میں تبدیل ہورہا ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیںاورسڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے پاس اختیارات ہیں وہ چاہیں تو بلدیہ ٹائون کے مسائل حل ہوسکتے ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے کے کام کے معائنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی شازیہ جاوید ‘ یوسف شہوانی‘ سابق ٹائون ناظم اظہا راحمد خان‘ میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس‘ ضلع غربی کی مختلف یوسیز کے چیئرمین اور کے ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ 70سال سے کراچی نے سب کو پالا ہے اب کراچی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ ملک اور صوبے کا ریونیو انجن اس وقت شدید مشکلات میں ہے جسے فوری توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دن میں 14ہزار ٹن کچرا بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں سے اٹھایا جاچکا ہے، کچرا اٹھانے کے لیے رینجرز نے سیکورٹی اور تعاون فراہم کیا ہے‘رینجرز بلدیہ ٹائون کی حالت دیکھ کر میدان میں آئی ہے جبکہ ہم نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور علاقہ مکینوں کو ا ن کی وجہ سے شدید دشواری اور تعفن کا سامنا تھا تاہم اب ہماری نشاندہی پر ان جگہوں سے کچرا اٹھانے کا کام شروع ہوگیاہے، انہوںنے کہا کہ صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث بلدیہ ٹائون میں چکن گونیا اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں تعفن کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہے‘ ضلع غربی کا انتظام منتخب نمائندوں کے ہاتھوں میں نہیں ہے،سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹر یہاں تعینات ہے،وزیر اعلیٰ سندھ صاحب بلدیہ کا دورہ کریں،رینجرز کچرا بھی اٹھانے آگئی مگر سندھ حکومت کچھ نہیں کر رہی، انہوں نے کہاکہ صرف بلدیہ ٹائون میں ہی نہیں پورے ضلع غربی میں بہت بری حالت ہے، خاص طور پر غریب علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہم اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیںکہ صورتحال کو بہتر بنائیں، یہاں ذمہ دار اور منتخب لوگ موجود ہیں جو ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ افرادی قوت اور مشینری بلدیہ عظمیٰ کراچی فراہم کر رہی ہے، کوشش کریں گے کہ علاقے میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے جہاں بھی میری ضرورت ہوئی ہم حاضر ہیں اور اپنے حصے کا کردار ضرور ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس اختیارات ہیں مگر بدقسمتی سے وہ یہاں کچھ نہیں کر رہی اور لوگوں کو بدترین حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard