Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شجرکاری کا اختیار ہمیں حاصل ہے اس لئے ہم نے کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کا آغاز کردیا ہے-  
     
  07-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شجرکاری کا اختیار ہمیں حاصل ہے اس لئے ہم نے کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کا آغاز کردیا ہے، کچرا اٹھانا ہمارے اختیار میں نہیں لیکن ہم درخت لگا سکتے ہیں، مختلف اقسام کے درخت اندرون سندھ سے منگوائے ہیں پورا سال درخت لگائیں گے،کراچی میں جن پودوں کی اقسام ختم ہورہی ہیں وہ واپس لائیں گے، شجر کاری مسلسل جاری رہے گی،ہم کوشش کررہے ہیں کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے پیسے دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںکے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہینو چوک قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے نیچے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی، ممبران صوبائی اسمبلی معین پیرزادہ ، وقار شاہ، کے ایم سی کونسل کی کمیٹیوں کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ، راحت حسین صدیقی، محترمہ صبحین غوری،ناہید فاطمہ اور کے ایم سی کے سینئر افسران کے علاوہ ضلع کورنگی کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شجرکاری جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں شروع کی جارہی ہے،جہاں جہاں پودے لگائیں گے ان کی نگہداشت کا انتظام بھی کریں گے جبکہ ان پودوں کو پانی دینے کے لئے این جی اوز ہمارے ساتھ ہیں ،انہوںنے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر بورڈ، سب وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے،کچی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں سندھ حکومت خاموش ہے ، کراچی میں غیر قانونی اقدامات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، کراچی کے لئے بکنے کو تیار ہیں ، اگر کسی نے میری بولی لگانی ہے تو میں کراچی کی ترقی کے لئے خوشی سے بکنے کو تیار ہوں ،انہوں نے کہاکہ میں شجرکاری کر کے شہر کو بہتر بنانا چاہتا ہوں ،کراچی کے لئے اب سب کو سوچنا ہوگاہمیں اس شہر کو صاف اور سرسبز بنانا ہے، ماحولیاتی آلودگی میں بھی اس سے کمی آئے گی، تمام لوگوں کو دعوت دیتاہوں کہ شجر کاری مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب بنائیں، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملیر ندی میں ہونے والی تجاوزات کو فوری روکا جائے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاہم بغیر پلاننگ کے کوئی بھی کام زیادہ عرصہ سود مند ثابت نہیں ہوسکتا، حکومت کو چاہئے کہ پہلے سیوریج کا مسئلہ حل کریں پھر سڑکیں بنانے کا فیصلہ کریں تاکہ اس طرح تعمیر ہونے والی سڑکیں پائیدار ثابت ہوں اور شہری طویل عرصے تک انہیں استعمال کرسکیں، انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل اور رکاوٹوں کے باوجود منتخب نمائندے نچلی سطح پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات مصروف ہیں ، ان اقدامات کے نتیجے میں شہر میں بہتری آئے گی اور بہت جلد کراچی کے شہری نمایاں تبدیلیاں دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا شہر ہے اور ہمیں ہی اسے بہتر بنانا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے پیر کی شام سفاری پارک کے سامنے پودا لگا کر ضلع شرقی میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیااس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میجر قمر عباس اور کے ایم سی کے افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ہم کراچی کو اون کرتے ہیں اور اس شہر کے ساتھ ذیادتی نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ مہم جشن آزادی کے سلسلے میں ضرور شروع کی گئی ہے لیکن یہ مسلسل جاری رہے گی اور جتنے بھی درخت اور پودے لگانے کی ضرورت ہوئی ہم لگائیں گے ۔کراچی میں ماحولیاتی بہتری کے لئے ہر شہری ایک پودا ضرور لگائے یہ کراچی کا حق ہے جو اسے ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ اور سڑکوں کے کنارے لگے ہوئے پودوں اور درختوں کی شہری خود حفاظت کریں اور ان کی نشو نما میں اپنا حصہ ڈالیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard