Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے حسن اسکوائر سے ماڑی پور تک سگنل فری شاہراہ کے دونوں جانب سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے اسے ماڈل شاہراہ بنایا جائے گا-  
     
  08-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مختلف جگہوں پر آپریشن کیا جا رہا ہے ، حسن اسکوائر سے ماڑی پور تک سگنل فری شاہراہ کے دونوں جانب سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے اسے ماڈل شاہراہ بنایا جائے گا، اس شاہراہ پراور اطراف میں کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں لی مارکیٹ، کھارادر، مچھی میانی مارکیٹ اور ٹاور کے علاقے میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کے دوران اٹھائے گئے ٹھیلے، پتھارے، گنے کے جوس کی مشین اور دیگر سامان کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ عظمیٰ کراچی نے لی مارکیٹ سے ٹاور تک ساڑھے تین کلو میٹر کے علاقے میں سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے متعدد ٹھیلے، پتھارے، کیبن،گنے کے جوس کی مشین اور دیگر سامان ضبط کرلیا جس کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی اور فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لئے کشادہ ہوگئی، آپریشن کے دوران علاقے کے دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ یا سڑک پر سامان رکھنے سے گریز کریں بصورت دیگر اسے فوراً اٹھالیا جائے گا اور نقصان کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ دکاندار پر عائد ہوگی، میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات کے عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات قائم کرنے والے افراد اور لینڈ مافیا کے کارندوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے باعث شہر کی سڑکیں تنگ اور فٹ پاتھیں پیدل چلنے والوں کے لئے بند ہوگئی ہیں اور شہریوں کو ان کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا ہے لہٰذا کسی کو بھی سڑکیں، فٹ پاتھ یا دیگر عوامی مقامات کو گھیرنے یا ان پر قبضہ کرکے کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اولڈ سٹی ایریا میں جہاں پہلے ہی ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا ہے اور تجاوزات کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی شکایت عام ہے ایسی صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہاں بھی تجاوزات قائم کی گئیں انہیں فوری آپریشن کرکے ختم کردیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ یہ شہر یہاں بسنے والے لوگوں کا ہے اور لینڈ مافیا یا تجاوزات مافیا کے لئے یہاں ہرگز کوئی گنجائش نہیں ہے ہم نے پہلے بھی ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے اور آئندہ بھی انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے شہریوں خصوصاً کاروباری برادری سے بھی اپیل کی کہ تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں تجاوزات قائم کرلی گئی ہیں تو انہیں رضاکارانہ طور پر ختم کردیں کیونکہ شہر اور شہریوں کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم سب مل کر غیر قانونی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ بن جائیں اور اپنے شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard