Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو حالات کل تک معمول پر آجائیں گے-  
     
  01-Sep-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو حالات کل تک معمول پر آجائیں گے، تمام انڈر پاسز سے پانی کی نکاسی مکمل کرلی گئی ہے ، اس مشکل گھڑی میں پاکستان آرمی اور نیوی نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور کراچی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے پر اہلیان کراچی ان کے شکر گزار ہیں، یہ بات انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور ناظم آباد انڈر پاسز، پرانا گولیمار، جوہر کالونی بسم اللہ اسٹاپ، گارڈن، ایم اے جناح روڈ، زینب مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کہی، چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر کراچی ندیم بخاری، نیوی کے افسران، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ورکس کمیٹی کے چیئرمین محمد حسن، یوسی چیئرمین شاہد بشیر اور افسران بھی ا س موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش ہونے باعث شہر میں سیلابی کیفیت ہے اور سمندر کے ہائی ٹائیڈ ہونے نالوں میں سیوریج اور کچرے کے باعث نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن جمعہ کے روز کافی حد تک صورتحال بہتر ہوئی ہے اور شہر کی بڑی شاہراہوں اور گزرگاہوں سے پانی صاف کیا جاچکا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ انڈر پاسز میں پاکستان نیوی اور آرمی کے تعاون سے پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ جوہر کالونی نالے میں غیر قانونی طور پر سیوریج کے پائپ ڈالے گئے ہیں جس میں کچرا پھنس جانے کے باعث پانی کی نکاسی نہیں ہورہی تھی اسے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات دیئے گئے ہیں تاکہ آبادی سے پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے، انہو ںنے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے کراچی کے شہری مشکلات کا شکار ہیں اس لئے صرف ریسکیو اور کراچی کے حالات معمول پر لانے پر توجہ دے رہے ہیں ، کراچی کے بیشتر علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں آچکی ہے تاہم ضلع وسطی کے کچھ علاقوں سعدی ٹائون اور کورنگی کے مضافاتی علاقوں سے پانی کی نکاسی جاری ہے اور اگلے دو سے تین روز میں پانی کی نکاسی کو مکمل کرلیں گے، پاک فوج اور نیوی کے افسران ریسکیو کے کاموں میں ہماری مدد کررہے ہیں اور نیوی کے افسران کو مختلف علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ وہاں بحالی کے کاموں کو مکمل کیا جاسکے ، میئر کراچی نے کہا کہ مختلف سیاسی اور فلاحی تنظیمیں بلا امتیاز و تفریق ان کاموں میں ہماری مدد کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت جس علاقے میں بھی ضرورت ہو وہاں عملی اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی سب کا شہر ہے اور اس وقت کراچی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے سب کو کام کرنے کی ضرورت ہے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard