Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے شہاب الدین مارکیٹ صدر سے منتقل کئے جانے والے دکانداروں کو فوری قبضہ دینے کے لئے محکمہ اسٹیٹ کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے-  
     
  04-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے شہاب الدین مارکیٹ صدر سے منتقل کئے جانے والے دکانداروں کو فوری قبضہ دینے کے لئے محکمہ اسٹیٹ کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، منصوبے کو آئندہ سال مئی تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جلد ہی الاٹیز کو بھی دکانوں کا قبضہ دے دیا جائے جہاں شہریوں کو مارکیٹ کے ساتھ پارکنگ پلازہ کی بھی سہولت حاصل ہوگی، اس بات کا فیصلہ میئرکراچی وسیم اختر کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین اسٹیٹ کمیٹی ناصر خان تیموری، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی سمیت مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر اسٹیٹ قیوم خان، ایس ایم طحہٰ اور ندیم صدیقی نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ شہاب الدین مارکیٹ صدر کا تعمیراتی کام سیلف فنانسنگ کی بنیاد پر تقریباً 92 کروڑ روپے کی لاگت سے آئندہ سال مئی تک مکمل ہوگا ،شہاب الدین مارکیٹ میں تقریباً 450 دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جس میں 267 کی بکنگ ہوچکی ہے، شہاب الدین مارکیٹ 8 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں نیچے کی تین منزلوں میں دکانیں جبکہ اوپر کی پانچ منزلو ںمیں پارکنگ فراہم کی گئی ہے جہاں ایک وقت میں تقریباً 600 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہوگی، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے شیڈول جاری ہوتے ہی یہاں منتقل ہونے والے دکانداروں کو دکانوں کا قبضہ دے دیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تعمیراتی کام کو بہت توجہ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار کو اولیت دی جائے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام تر تعمیراتی کام میں معیار کو اولیت دی جائے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن وجوہات کے باعث شہاب الدین مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں میں تعطل پیدا ہوا اب اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ تعطل دوبارہ پیدا نہ ہوسکے اور منصوبے کو آئندہ سال مئی تک مکمل کرلیا جائے،انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو ہدایت کی کہ وہ شہاب الدین مارکیٹ میں منتقل ہونے والے دکانداروں کو دکانوں کا قبضہ دینے کے لئے شیڈول کی تیاری پر فوری طور پر کام شروع کردیں تاکہ جلد ہی منتقلین کو دکانیں حوالے کی جاسکیں، واضح رہے کہ شہاب الدین مارکیٹ صدر کی تعمیر کے کام کا آغاز 2008 ء میں سلیف فنانس کی بنیاد پر شروع ہوا تھا، تعمیر کے کام بعض وجوہات کی بناء پر تعطل آنے کے باعث منصوبے کی تعمیر کا کام عارضی طور پر رک گیا تھا، 2012 ء میں شہاب الدین مارکیٹ کے کام کو دوبارہ شروع کیا گیا اور آئندہ سال مئی 2018 ء میں اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard