Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو ایک ماہ کا فائر رسک الائونس تنخواہ کے ساتھ دینے کا فیصلہ-  
     
  09-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو ایک ماہ کا فائر رسک الائونس تنخواہ کے ساتھ دینے کا فیصلہ، پیر کی صبح میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی اور فائر مینوں کے مسائل کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین فائر بریگیڈ کمیٹی امان خان آفریدی، چیئرمین لینڈ کمیٹی ارشد حسین، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، میئر کراچی کے ایڈوائزر فرحت خان، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر محکمہ فائر بریگیڈ سید تسنیم احمد ،چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی، ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم سہیل سومرو اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائر فائٹرز کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ فوری طور پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ماہ کا فائر رسک الائونس اس ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ادا کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مئی سے اکتوبر تک کا فائر رسک الائونس ادا کرنے کے لئے کمیٹی تمام فائر اسٹیشنوں کا دورہ کرے گی اور حاضری چیک کرنے کے بعد فائر رسک الائونس کی ادائیگی کا فارمولا کمیٹی کی سفارشات پر طے کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ فائر رسک الائونس میں اضافہ کیا جائے مگر اس وقت بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی طور پر مستحکم نہیں ہے لہٰذا اس بات کی کوشش جاری ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مالی طور پر مستحکم کیا جائے تاکہ اس سے وابستہ ملازمین اور شہریوں کو تمام سہولیات میسر کی جائیں، انہوں نے کہا کہ فائر مین اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر جس طرح دوسروں کی زندگی کا تحفظ کرتے ہیں اسے دیکھتے ہوئے ان فائر فائٹرز کو بہت کچھ ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بھی اس با ت کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کو یقینی بنائیں کہ جس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مالی نظم و ضبط پیدا ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اخراجات پر کنٹرول کرنا ہوگا، اجلاس میں چیئرمین فائر بریگیڈ کمیٹی امان خان آفریدی کی سربراہی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ، کمیٹی کے ممبران میں ندیم ہدایت ہاشمی، فرحت خان، سہیل سومرو، تحسین صدیقی شامل ہیں، جو مختلف فائر اسٹیشن کے اچانک دورے کرے گی اور ملازمین کی حاضری چیک کرے گی، ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی ادارے کا کارڈ اور قومی شناختی کارڈ لازمی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر انہیں غیرحاضر تصور کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ سسٹم کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے یقینا مشکلات ہیں مگر ہمیں کہیں نہ کہیں سے تو درستگی کے عمل کو شروع کرنا ہوگا، اس موقع پر اجلاس میں میئر کراچی کو بتایا گیا کہ اس وقت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ میں فائر ڈرائیور130، فائر مین کی تعداد 709 ، لیڈننگ فائر مین99 ، سب اسٹیشن آفیسرز30اور اسٹیشن آفیسرز 19اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، میئر کراچی کو مزید بتایا گیا کہ شہر میں سال بھر کے دوران تقریباً ساڑھے 4ہزار کے لگ بھگ آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ سے وابستہ تمام افراد اس شہر کے لئے بہت اہم خدمت انجام دے رہے ہیں اور ایک ایسے دور میں کہ جب لوگ ایک دوسرے کی پروا نہ کرتے ہوں ، فائر فائٹرز اپنی جان کی پروا کئے بغیر دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں اترآتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم فائر فائٹرز سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کم وسائل میں رہنے کے باوجود بھی دوسروں کی خدمت کرنے کا جذبہ اپنے اندر بیدار رکھیں گے کوشش ہے کہ ہم محکمے کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں اس کے لئے صوبائی حکومت سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ محکمے کو جدید آلات ، فائر ٹینڈرز اور اسنارکل فراہم کریں تاکہ شہر کی ضرورت کو پورا کیاجاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard