Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملازمین کو دو ماہ کا فائر رسک الائونس 18 اکتوبر تک ادا کردیا جائے گا-  
     
  12-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملازمین کو دو ماہ کا فائر رسک الائونس 18 اکتوبر تک ادا کردیا جائے گا، فائربریگیڈ کے ملازمین کی وردی کا رنگ تبدیل کریں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے الائونسز کے لئے فنڈز فراہم کریں،محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران تعاون نہیں کر رہے کیونکہ محکمہ کا آدھا پیسہ ان کی جیبوں میں جاتا ہے،محکمہ فائربریگیڈ کے اکثر افسران کرپشن میں ملوث ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کے ایم سی بلڈنگ میں اپنے مطالبات کے حق کے لئے ان سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی کے ایڈوائزر فرحت خان، چیئرمین فائر بریگیڈ کمیٹی اما ن خان آفریدی ، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین آراضیات کمیٹی سید ارشد حسن ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس اور ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ ہماری پہلی دو ترجیحات میں پینشن اور فائربریگیڈ کے بقایاجات کی ادائیگی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ اور ان کے خاندان کے افراد کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی،کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے اور حقدار کو اس کا حق دیں گے،چارجڈ پارکنگ، فائر بریگیڈ اور سٹی وارڈن کے محکموں میں مافیا کا راج ہے جو محکموں کو بہتر نہیں ہونے دے رہے،انہوں نے کہا کہ محکموں سے کرپٹ افسران اور مافیاز کو ختم کرکے ہی دم لیں گے،ہم اس لئے منتخب ہو کر آئے ہیں کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کریں،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ سے وابستہ افراد اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ ایک بہت اہم پیشے سے وابستہ ہیں اور اس پیشے میں اللہ نے ان کے لئے نیکی اور اجر بھی لکھا ہے کیونکہ وہ اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی صوبائی حکومت سے ہم اس سے پہلے بھی درخواست کرچکے ہیں اور دوبارہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس محکمے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کرانے میں ہماری مدد کریں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard