Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شعبہ تعمیرات سے وابستہ ادارے شہر کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں-  
     
  28-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شعبہ تعمیرات سے وابستہ ادارے شہر کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں ، بلند و بالا عمارات کی تعمیر پر پابندی کے خلاف آباد عدالت عالیہ سے رجوع کرے ہم ان کا ساتھ دیں گے، سائن بورڈز اور بل بورڈز پر پورے پاکستان میں صرف کراچی شہر میں پابندی لگائی گئی ہے جس سے اس کاروبار سے وابستہ اداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس مد میں ملنے والی کروڑوں روپے کی رقم سے محروم ہو گئی ہے یہ بات انہوں نے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرکے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر لینڈ کمیٹی کے چیئرمین سید ارشد حسن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ٹریڈ انڈسٹری سے وابستہ تاجروں اور صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ نمائش میں دوسرے ملکوں کے مندوبین کی کراچی آمد خوش آئند ہے اور اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں ، نمائش میں آنے والی زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق تعمیر کے شعبے سے ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ شعبہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نئی نئی ایجادات اور مصنوعات نے اس شعبے کو انتہائی پرکشش اور منافع بخش بنا دیا ہے جس کے باعث لاکھوں افراد کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے ، میں اس نمائش میں آنے والے تمام اداروں اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کراچی میں اپنا کاروبار شروع کریں جنہیں تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ نئے ادارے اور کمپنیوں کے کھلنے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں ، شہر کے ریونیو میں اضافہ ہوتا ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ ہونے چاہئیں اس سے تجارت کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور شہر کے حوالے سے ایک اچھا پیغام ملتا ہے، انہوں نے کہاکہ آج کی نمائش میں ہزاروں نوجوانوں کی شرکت اس با ت کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان ہر شعبہ زندگی میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتے ہیں اس نمائش میں نوجوانوں کو بہترین مشاہدات کے مواقع میسر آئیں گے اور مختلف اداروں اور کمپنیوں سے براہ راست ملنے کے موقع ملے گا، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ نوجوان سرکاری نوکریوں کے انتظار میں اپنا وقت نہ ضائع کریں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں جہاں انہیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع بھی ملتے ہیں ، پوری دنیا میں پرائیوٹ سیکٹر کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ، یورپ، امریکا اور چین کی ترقی دراصل پرائیویٹ سیکٹر کی ہی مرہون منت ہے اور آج پڑوسی ملک چین اپنی مصنوعات اور تجارت کے باعث دنیا بھر میں ایک معاشی طاقت بن چکا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں پرائیویٹ ادارے قائم ہیں اور وہاں کی حکومت پر روزگار فراہم کرنے کا دبائو انتہائی کم ہے، اس موقع پر میئر کراچی نے نمائش میں موجود اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں مختلف کمپنیوں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔میئر کراچی نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کو خوش آئند قرار دیا ہے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے میئر کراچی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard