Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے خلاف مظاہرہ ہر صورت میں کریں گے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے-  
     
  01-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے خلاف مظاہرہ ہر صورت میں کریں گے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ، سندھ اور کراچی کی آبادی کو کم کرکے دکھانا نا انصافی ہے اور اس ناانصافی کے خلاف 5نومبر کو کراچی کی عوام بھرپور احتجاج کریں گے ، یہ بات انہوں نے راجہ غضنفر علی خان روڈ صدر میں دکانداروں اور عام شہریوں میں مردم شماری کے حوالے سے پمفلٹ کی تقسیم اور اس حوالے سے شہریوں کو آگاہی دینے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایم پی اے ہیر سوہو باجی،فرح باجی،چیئرمین ای اینڈ آئی پی قیصرامتیاز،یوسی چیئرمین ناصر تیموری، وائس چیئرمین مقیم عالم اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہاکہ ہمیں ابھی تک حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں این او سی نہیں ملی ہم نے لیاقت آباد اور باغ جناح کا آپشن دیا تھا ، مردم شماری کے نتائج ہمیں قبول نہیں اور ہم احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مجھے امید ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اس کا نوٹس لیں گے اور آج رات تک کوئی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھانے سے سی پیک کا معاہدہ متاثر ہوگا اور پروجیکٹ کی جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے وہ غلط ہوجائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ مردم شماری کے غلط نتائج کے اثرات پورے ملک پر پڑیں گے اور پالیسی ساز ادارے اس سے متاثر ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ Census کمیشن حکومت کی رہنمائی کرے اور کراچی کی صحیح آبادی جو تین کروڑ کے لگ بھگ ہے اسے تسلیم کیا جائے کیونکہ ایسا نہ کرکے ہم اپنے ملک کی ترقی میں خود ہی رکاوٹ بنتے جا رہے ہیں، اگر 70 سال بعد بھی اپنے اداروں کو غلط اعداد و شمار دیں گے تو ذرا سوچئے کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت حالیہ مردم شماری کے نتائج پر نظر ثانی کرے اور درست نتائج سامنے لائے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی میئر کے لئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا جو بھی اس صلاحیت کا حامل ہوگا ایک دو روز میں رابطہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرکے آپ کے سامنے لائے گی، انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات مجھ پر بے ہودہ اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں آئندہ جو بھی ایسا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو ہمارا حق ہے،آج بول ٹی وی کو ہتک عزت کا نوٹس دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے ، کراچی کی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے انشاء اللہ ہم اس مینڈیٹ پر پورا اتریں گے اور آپ جلد دیکھیں گے کہ شہر میں زیر التواء کام تیزی سے مکمل ہونا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے خلاف احتجاج کرنے میں سندھ گورنمنٹ کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ یہ پورے سندھ کا مسئلہ ہے ، بعدازاں انہوں نے آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی انہیں مردم شماری کے حوالے سے اس مہم میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور مردم شماری میں ناانصافی کے خلاف یہ مہم کراچی شہر کی بہتری کے لئے چلائی جا رہی ہے کیونکہ صحیح مردم شماری میں ہی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاںہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard