Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر فراہمی و نکاسی آ ب سے متعلق کم تخمینی لاگت کے کام بلاتاخیر کئے جائیں گے-  
     
  02-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری پانی و سیوریج کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں ، واٹربورڈ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرے جن علاقوں میں پانی نہیں وہاں فوری پانی فراہم کیا جائے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر فراہمی و نکاسی آ ب سے متعلق کم تخمینی لاگت کے کام بلاتاخیر کئے جائیں گے تاکہ مشکلات کا شکار شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں سٹی کونسل کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں چیئرمین اراضیات کمیٹی ارشد حسن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی ، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، کوآرڈینیشن کمیٹی کی وائس چیئرپرسن مریم قریشی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر وہیکل فرید تاجک کے علاوہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے جن میں سے زیادہ تر مسائل کا تعلق پانی و سیوریج سے تھا اور جن علاقوں میں ان مسائل کی نشاندہی کی گئی ان میں عیسیٰ نگری، زمان ٹائون، کورنگی،نیو کراچی ، اورنگی ٹائون، گودھرا، گجرو اور دیگر علاقے شامل ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے جو سٹی کونسل کی آرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اسی وقت قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ سے رابطہ کیا اور ان علاقوں میں پانی و سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے کہا، انہوں نے کہاکہ یوسی چیئرمین اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل پر نظر رکھیں اور انہیں جلد از جلد حل کرانے کی کوشش کریںانہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے اور انہی کے ذریعے ان نمائندوں کو اپنے علاقے کے مسائل کا علم ہوتا ہے لہٰذا منتخب بلدیاتی نمائندے جن مسائل کی نشاندہی کریں گے انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے مگر کراچی کے لوگ آج پانی کو ترس رہے ہیں اور کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ہفتوں پانی نہیں آتا اور غریب لوگ مہنگے داموں ٹینکرزکا پانی خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ شہر کے بعض علاقوں میں فراہم کیا جانے والا پانی ناقابل استعمال ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ بعض جگہوں پر سیوریج ملا پانی سپلائی ہونے کی شکایات سامنے آچکی ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ پانی و سیوریج کی لائنوں سے رسائو کو روکے اور زیر زمین انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے جہاں ضرورت ہو وہا ں لائنیں تبدیل کی جائیں تاکہ اس مسئلے سے نجات پائی جاسکے، انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری اپنے روزمرہ مسائل کے حل کے لئے ہم سے رجوع کرتے ہیں یہ جانے بغیر کے کونسا مسئلہ کس محکمے سے متعلق ہے تاہم ہم اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ شہریوں کے مسائل خواہ کسی بھی ادارے یا محکمے سے متعلق ہوں ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہوسکے انہیں جلد از جلد حل کرایا جائے، انہوں نے کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ فوری اور اشد ضروری نوعیت کے کاموں کی نشاندہی کریں جن پر جلد از جلد عملدرآمد کی کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیںاور مختلف علاقوں میں درپیش مسائل کی سمجھ رکھتے ہیں ، ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد میں ان کی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں ہمیشہ آن بورڈ لیا ہے اور ان کی مشاورت سے شہری مسائل حل کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard