Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کی بہتری میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی افسر کو برداشت نہیں کیاجائے گا-  
     
  03-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کی بہتری میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی افسر کو برداشت نہیں کیاجائے گا، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے لئے اب یہاں کوئی گنجائش نہیں، سیاسی دبائو ڈالنے والوں کے نام براہ راست مجھے بتائے جائیں ، وزیراعظم کے کراچی پیکیج میں فائر بریگیڈ کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ، فائربریگیڈ کی تمام گاڑیاں اور اسنارکل مستعدعملے کے ساتھ ہمہ وقت تیار اور بہترین حالت میں نظر آئیں،شہر میں کسی بھی جگہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چند منٹوں کے اندر کارروائی شروع ہوجانی چاہئے، یہ بات انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے دفتر میں محکمہ فائربریگیڈ کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین فائربریگیڈ کمیٹی امان خان آفریدی، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، سینئرڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، چیف فائر آفیسر تحسین الرحمان، ڈائریکٹر فائر بریگیڈ تسنیم صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ٹیکنیکل اور الیکٹریکل مسائل سمیت تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے اور اس کا مقصد فائربریگیڈ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لاکر اسے ایک ایسا ادارہ بناناہے جو واقعی ضرورت پڑنے پر شہریوں کو آگ بجھانے کی اہم ترین خدمات فراہم کرسکے، انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ ایک انتہائی حساس محکمہ ہے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں اس کی اشد ضرورت ہے ، خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں اور صنعتی علاقوں میں آگ بجھانے کے عمل میں ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے لہٰذا یہ لازمی ہے کہ فائربریگیڈ کی تمام گاڑیاں ضروری لوازمات سے لیس اور ہمہ وقت ایکشن کے لئے تیار رہیں اور متعلقہ عملہ مستعد اور چوکس رہے تاکہ 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت کہیں بھی کال وصول ہونے پر کے ایم سی کا فائربریگیڈ بلاتاخیر حرکت میں آجائے اور شہریوں کا کم سے کم نقصان ہو،میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران اب ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے سوچیں ، بہت ہوچکا اب مزید غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی، کے ایم سی کے تمام افسران تجربے کار اور محنتی ہیں لہٰذا انہیں اپنے تجربے اور مہارت سے ادارے کو فائدہ پہنچانا چاہئے، افسران پورے سسٹم اور ماحول کو بہتر بنائیں اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں ، کے ایم سی میں اب سیاسی یا دیگر سفارش نہیں چلے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ایسے شعبے ہیں جن کا تعلق براہ راست شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سے ہے لہٰذا اس معاملے میں کوئی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے نہ ہی بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کو معاف کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ذریعے ہم فائربریگیڈ کو بتدریج بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد کراچی کے شہریوں کو موثر اور سریع الحرکت فائربریگیڈ اور ریسکیو کی خدمات میسر آئیں گی جس کے لئے فائر بریگیڈ کے تمام افسران اور دیگر اہلکاروں کو اپنی کارکردگی کا لیول بڑھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں اور مزیدفائرٹینڈرز اور اسنارکل و ضروری آلات کا اضافہ کیا گیا ہے اس لئے اب کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard