Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ کورنگی کو کچرا اٹھانے والی گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب سے ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کا خطاب  
     
  22-Nov-2017  
     
   
     
  سربراہ ایم کیوایم (پاکستان )ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ہمیں خیرات نہیں اپنا حق چاہئے، ہم کچرا اٹھانے کی مشینیں لگارہے ہیں سندھ حکومت پیسہ بٹورنے کی مشینیں لگارہی ہے، کراچی کی عوام کی خون پسینے کی کمائی سے لوگ ٹھاٹ کررہے ہیں، کراچی والوں کوسوچنا ہوگا کہ وہ سینکڑوں ارب سرکاری خزانے میں دیتے ہیں اور اس میں کتنا واپس ملتا ہے، انہوں نے کہاکہ چندمہینوں کی بات ہے الیکشن میں برساتی مینڈکوں کے خلاف مقدمے کروائیں گے،ہم نے کم خرچ بالانشیںکے اصول پرعمل کرکے ڈمپرکی منی سروس شروع کی ہے جس کے تحت ہریوسی چیئرمین کو کچرا اٹھانے کے لئے کسی سہارے کے بغیر کام کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام کورنگی نمبر 5 راشد لطیف اکیڈمی گرائونڈ میں13 ٹریکٹرزبلدیہ کورنگی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران کے علاوہ علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ہروقت بینک اکائونٹ نہیں عوام کا مفادبھی پیش نظر ہونا چاہئے ، کراچی کو سینکڑوں ارب کے ٹیکس کے عوض صرف تین سڑکیں بناکر دی گئیں،ساڑھے 7 ارب روپے میں جو سڑکیں بنائی گئی ہیں ہم ایسی نو سڑکیں بنادیتے، انہوں نے کہا کہ اب ہمیں عزت کے ساتھ جینے اور مرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، پہلے تالیاں بجانے اورتقریر سننے پر مقدمات بنتے تھے، الیکشن کا وقت آنے دیں عوام ان کی ایف آئی آر کاٹیں گے اور عوام ہی ان کا فیصلہ کریں گے، کے ایم سی ورکشاپ میں کئی مشینیں قابل استعمال ہیں،آنے والی کل ہماری ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا ،اندرون سندھ میں سیاسی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ،مردم شماری شفاف ہوئی تووزیراعلیٰ کی کرسی بھی نہیں رہے گی ،عام سندھی نے نہیں سندھی وڈیروں نے ہمارا حق مارا،ہم اقتدارمیں آئے توپورے سندھ کوحقوق دلوائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آٹھ سال قبل شہر بنا کر لوگوں کے حوالے کیا، ایڈمنسٹریٹرز نے ان علاقوں کو تباہ کردیا،ہم ان تباہ حال علاقوں اور اداروں کو صحیح کررہے ہیں،یہ فرق ہے ہم اصل نمائندے ہیں،ہم سے پہلے والوں کاویژن صرف لوٹ مار تھا،آہستہ آہستہ شہر کاکھویا ہوا امیج بحال کریں گے،ضلع کورنگی نے محدود وسائل میں بہترین کام کیا،میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی نمائندوں کا ویژن سب کے سامنے ہے،جب ہم نے چارج لیا تو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کا حال مرے ہوئے گھوڑوں کی طرح تھا،ہم نے شہر کو بنانے کے لئے مل کر کام کئے تھے مگر بعد میں آنے والے لوگوں کا ایک ہی کام تھا کہ لوٹ مار کیسے کی جائے لہٰذا تباہ حال علاقے ہمارے حوالے کئے گئے اور بدترین حالت میں محکمے ہمیں ملے لیکن اس کے باوجود ہم نے ناکافی اور محدود وسائل کی پروا نہ کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے ووٹرز کے لئے کام کئے جو دوسروں کے لئے بھی مثال ہے، انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم نے کراچی کو اس کے حقوق دلانے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، حالات کتنے ہی ناسازگار کیوں ہوں کراچی میں شروع ہونے والا بہتری کا سفر جاری رہے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ کورنگی زون میں 2300 ٹن کچرا یومیہ جمع ہوتا ہے، 22لاکھ کی لا گت سے مشینری خر ید ی گئی تاکہ اس کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ ناکافی بلدیاتی سہولیات کے باعث کورنگی اور لانڈھی کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا جنہیں بتدریج دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل ہوں اور اطمینان کے ساتھ اپنے روزمرہ امور انجام دے سکیں، انہوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی صنعتی زونز سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، لوگوں کے تعاون سے تمام مسائل حل کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard