Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے میوہ شاہ میں موجود انسینیٹرزکو درست کیا جائے-  
     
  25-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے میوہ شاہ میں موجود انسینیٹرزکو درست کیا جائے اور نجی اداروں کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں انیسینیٹرز لگانے کے لئے جگہ کا فوری تعین کیا جائے،یہ بات انہوں نے معروف صنعت کار گلزار فیروز کی سربراہی میں ملنے والے تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مظہر بیگ، حسن عابدی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں 171 چھوٹے بڑے اسپتالوں کا ویسٹج، فضلاء ،سرنجز اور دیگر کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں بیماریاں پھیلنے کے خطرات موجود ہوتے ہیں جبکہ سرنجز کے دوبارہ استعمال ہونے کے امکانات موجود ہیں جس کے باعث شہریوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے جانلیوا مرض ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتے ہیں اس لئے انہیںسائنسی بنیادوں پر تلف کیا جانا ضروری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ عام کچرا اور اسپتالوں سے نکلنے والے کچرے میں نمایاں فرق ہوتا ہے اور دونوں کو الگ الگ طریقے سے ٹھکانے لگانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ آٹھ سالوں سے باقاعدگی سے کچرا نہیں اٹھایا گیا اس لئے لاکھوں ٹن کچرا شہر میں جمع ہوا اور اب موجودہ منتخب بلدیاتی قیادت نے بحریہ ٹائون کے تعاون سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے کام شروع کر رکھا ہے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کے تمام علاقوں سے 2 لاکھ ٹن سے زائد کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پرمنتقل کیا گیا ہے اب دوسرے مرحلے میں ضلع کورنگی سے بحریہ ٹائون کے تعاون سے کچرا اٹھانے کا آغاز کیا جارہا ہے انہو ںنے کہا کہ ہم بہت جلد کراچی سے کچرے کا بیک لاگ ختم کردیں گے میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں اگر ایڈمنسٹریٹرز کام کرتے تو کراچی کچرے کا ڈھیر نہ بنتا، اس موقع پر ممتاز صنعت کار گلزار فیروز نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں بین الاقوامی گلوبل انوائرمنٹ فنڈز سے انسینیٹرز لگائے گئے ہیں اور کراچی کے لئے بین الاقوامی گلوبل انوائرمنٹ فنڈز سے درخواست کی جائے گی کہ وہ کراچی میں انسینیٹرز لگانے کیلئے مالی تعاون کریں انہو ںنے کہا کہ انسینیٹرز کے ساتھ اسپتال کا فضلا اٹھانے کیلئے نئی گاڑیاں بھی لانی ہونگی، انہو ںنے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او بی کراچی میں اسپتال کے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے لئے میں دلچسپی رکھتا ہے میئر کراچی نے وفد کو کہا کہ ان بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کرکے انسینیٹرز یونٹ لگانے کیلئے درخواست کی جائے گی، میئر کراچی نے وفد کو بتایا کہ کے ایم سی کراچی میں 13 بڑے اسپتال چلا رہی ہے جس سے ہزاروں شہری روزانہ کی بنیاد پر استفادہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسپتال میں فنڈز کی کمی کے باعث ادویات اور دیگر سہولتوں کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ ان اسپتالوں سے کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات مہیا کی جائیں، انہو ںنے کہا کہ ایسے افراد اور غیر منافع بخش تنظیموں کوکے ایم سی کے اسپتالوں کے انتظام و انصرام چلانے کیلئے خوش آمدید کہا جائے گا جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسپتال چلانے کے خواہش مند ہوں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard