Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آٹھویںخیبر تا کراچی ونٹیج کار ریلی کا یکم دسمبر کو کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا-  
     
  28-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آٹھویںخیبر تا کراچی ونٹیج کار ریلی کا یکم دسمبر کو کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا، اس قسم کے بین الصوبائی ایونٹس قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نادر اور تاریخی گاڑیوں کے حوالے سے عوام الناس کے لئے دلچسپی کا باعث بنتے ہیں اور انہیں آٹو موبائل انڈسٹری کے متعلق قیمتی معلومات حاصل ہوتی ہیں، یہ بات انہوں نے منگل کی صبح اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب پاکستان کے بانی صدر محسن اکرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل کی اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمد خان، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس حسنی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران VCCCP کے صدر محسن اکرام نے میئر کراچی وسیم اختر کو آٹھویں خیبر تا کراچی سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 نومبر کو خیبر رائفل میس لنڈی کوتل سے شروع ہونے والی یہ ریلی براستہ اسلام آباد ، لاہور ، بہاولپور، سکھر، ملتان یکم دسمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے جس میں پورے ملک سے نادر اور تاریخی کاروں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں اور اس ریلی میں 1922 ء اور اس کے بعد آنے والی رولز رائس، کیڈیلک ، فیراری، پورشے، مشٹانگ، مرسڈیز گولڈ ماڈلز سمیت دنیا کی بہترین کاریں شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق 2 اور 3 دسمبر کوکراچی میں پاکستان کا ایک بڑا کار شو منعقد کیا جائے گا جس میں 100 سے زائد موٹربائیکس اور 100 سے زائد کاروں کے نادر اور تاریخی ماڈل رکھے جائیں گے ، قائد اعظم کی ذاتی رولز رائس کار مصنوعہ 1947 ء بھی ان میں شامل ہوگی، فیسٹیول کے پہلے روز نئی گاڑیاں اور موٹر بائیکس، جیپس وغیرہ نمائش کے لئے رکھی جائیں گی جبکہ دوسرے دن نایاب اور پرانی گاڑیاں شو کا حصہ بنیں گی جس میں بڑی تعداد میں شائقین کی شرکت متوقع ہے ، انہوں نے کہا کہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب پاکستان 1986ء میں قائم ہوا جس کا مقصد پاکستان میں کلاسک کاروں کے شوقین افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اب اس کلب کے تحت متعدد ریلیاں اور سوشل ایونٹس منعقد کئے جاچکے ہیںجن کی بدولت ایسی نادر اور نایاب گاڑیاں بھی سڑکوں پر واپس آئیں جنہیں لوگ بھلا چکے تھے، انہوں نے کہا کہ کراچی کارنیوال کے نام سے نادر اور نایاب کاروں کا فیسٹیول کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اپنی نوعیت کی منفرد اس کار ریلی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی بھی اپنا تاریخی فائر ٹینڈر شامل کرے گی جسے 1912 ئمیں تیار کیا گیا تھا اور اب اس ماڈل کے فائر ٹینڈر نایاب ہیں ، انہوں نے کہا کہ کلاسک اینڈ ونٹیج کار ریلی اور موٹر شو میں شہریوں کی دلچسپی کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی ہرممکن تعاون کرے گی، میئر کراچی نے کہا کہ دیگر بین الاقوامی شہروں کی طرح کراچی میں بھی پرانی اور نادر گاڑیوں کا میوزیم کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے قائم کیا جائے گا جس میں تاریخی اور نادرگاڑیاں رکھی جائیں گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard