Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے والے کے ایم سی کے تمام ملازمین کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی-  
     
  30-Nov-2017  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے والے کے ایم سی کے تمام ملازمین کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی اور کے ایم سی کے وہ ملازمین جن کے بچے میرٹ پر سیلف فنانس کے ذریعے داخلہ حاصل کریں گے وہ اپنی سہولت کے مطابق اقساط میں فیس جمع کراسکیں گے،کالج میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام داخلے صرف اور صرف اہلیت کو پورا کرتے ہوئے کئے جائیں گے میئر کراچی سمیت کسی بھی شخص کا کوئی کوٹہ نہیں ہوگا، یہ بات انہوں نے جمعرات کی سہ پہر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی نکہت شکیل،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی،سابق پرنسپل کے ایم ڈی سی ڈاکٹر وقار ایچ کاظمی، ڈاکٹر فاروق مامجی، پروفیسر عباس حسین، حافظ سعید رضا ، مریم عطا، ملک ایڈوکیٹ، رفیع مرشد، اظفر معید، ڈاکٹر لبنیٰ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، عنقریب کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں تشخیصی مرکز قائم کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب سے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکے گا، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ KMDC کی تمام فیکلٹیز کی بہتری کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں اور اعلیٰ اہلیت کے حامل پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائے اور انہیں پرکشش مراعات دی جائیں تاکہ وہ طلبہ کو بہتر تعلیم دے سکیں اور کالج کا معیار مزید بلند کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کو KMDC میں خالی عہدوں پر تعیناتی میں ترجیح دی جائے اور انتظامی و تدریسی معاملات میںکارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کا عمل ہونا چاہئے، انہوں نے ہدایت کی کہ کالج کی اکیڈمک کونسل کو بائی لاز کے مطابق بنایا جائے جس کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر ہونا چاہئے اور اکیڈمک کونسل صرف اکیڈمک مقاصد کے لئے کام کرے گی، ایڈمیشن کمیٹی بنا کر کالج میں داخلوں کے عمل کو مزید شفاف بنایا جائے، اس حوالے سے ہمیں کسی کا پریشر نہیں لینا اور صرف اور صرف میرٹ پر کام کرنا ہے ، اجلاس کے دوران گورننگ باڈی کی دو کمیٹیوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جن میں ایڈمیشن کمیٹی اور اپ گریڈیشن آف کے ایم ڈی سی کمیٹی شامل ہیں ، ایڈمیشن کمیٹی کے ارکان میں پروفیسر ندیم بیگ، پروفیسر عباس حسین، پروفیسر محمود حیدر، پروفیسر سلیم اللہ اور ڈاکٹر نرگس شگفتہ شامل ہیں جبکہ اپ گریڈیشن کمیٹی میں ڈاکٹر وقار کاظمی، ڈاکٹر فاروق مامجی اور پروفیسر عباس حسین پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سالانہ کانووکیشن جنوری 2018 ء میں منعقد کیا جائے گا لہٰذا اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی جائیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے مختصر مدت میں ملک کے طبی اداروں میں جو نام بنایا ہے ہمیں اس پر فخر ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس ادارے کو میڈیکل تعلیم کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنائیں جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات بہترین انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ KMDC کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو طبی خدمات کی فراہمی پر کثیر رقم خرچ کرتی ہے جس کا مقصد ایسے افراد کو علاج کے لئے بہتر اور معیاری سہولت مہیا کرنا ہے جو نجی اسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے کے متحمل نہیں ہیں جبکہ کے ایم سی کے زیرانتظام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں سے اعلیٰ صلاحیت کے حامل مسیحا نکلیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں خدمات انجام دیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard