Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کا تفریحی پارک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے-  
     
  03-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کا تفریحی پارک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے- اور ساتھ ہی ساتھ شہر کی دیگر تفریحی گاہوں میں بھی منی زو،جھولے اور شہریوں کے لئے دیگر تفریحی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، شہر میں پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر بنانے کے لئے نجی اداروں کی پیشکشوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سفاری پارک اور شہر کے دوسرے پارکوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، فرحت خان، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اوردیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی صوبے کو بلکہ ملک بھر کو چلاتا ہے مگر اس کے باوجود حکومتی سطح پر اس شہر پر اتنا خرچ نہیں کیا جارہا جتنا خرچ کیا جانا چاہئے تھا، شہر میں موجود پارکوں کو بہتر اور شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ دلچسپ تفریح گاہ بنانے کے لئے نجی اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا رہے ہیں،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سفاری پارک کو اپ گریڈ کرنے اور اسے بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے دلچسپی لینے پر والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ان کی جانب سے دی جانے والی پیشکش پر غور خوض کے لئے باقاعدہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو مختلف معاملات کا جائزہ لے کر میئر کراچی کو پندرہ یوم میں رپورٹ پیش کرے گی، قابل قبول ہونے کی صورت میں کونسل سے ان کی منظوری لی جائے گی ، سفاری پارک میں بین الاقوامی معیار کے 25 سے زائد چھوٹے بڑے بین الاقوامی معیار کے جھولے لگانے کے سا تھ ساتھ سفاری پارک کو بین الاقوامی سفاری کی طرز پر بنانے کے لئے حکمت بنائی جارہی ہے جہاں قدرتی ماحول میں جانوروں اور پرندوں کو رکھا جائے اور یہاں آنے والے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے تفریحی فراہم کی جائے گی، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ سفاری پارک کو تھیم پارک کے طور پر بنانے میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کی پیشکشوں پر بھی غور کیا جائے گا ، میئر کراچی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارے منتخب بلدیاتی نمائندے تھک ہار کر نہیں بیٹھے بلکہ ہم ایک جذبے کے ساتھ مستقل آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ اگر ہم اس کام کے لئے نہیں نکلے تو کوئی دوسرا نہیں نکلے گا شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے مختلف فورم پر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی کئی اداروں نے ہم سے وعدے کئے اور جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ، انہوںنے کہا کہ سفاری پارک سمیت دیگر بڑے پارکوں کو ہم خود چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی طرز کی بنیادوں پر بنائیں مگر چونکہ اتنے وسائل دستیاب نہیں ہیں لہٰذا ان خواہشات کو عملی جامہ نہیں پہنا پارہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس شہر کی بہتری اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے جو بھی ادارے اور افراد آگے آئیں گے ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے جہاں تک ممکن ہوسکے گا انہیں سہولیات فراہم کریں گے او ربھر پور تعاون کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard