Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ اورنگی ٹاون یوسی 11 کے علاوہ 18 اور21 میں بھی کافی ترقیاتی کام کروا چکے ہیں  
     
  20-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ اورنگی ٹاون شہر کا سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا علاقہ ہے، بلدیہ اور اورنگی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، بجٹ کا تمام پیسہ علاقوں میں لگائیں گے، اورنگی ٹاون یوسی 11 کے علاوہ 18 اور21 میں بھی کافی ترقیاتی کام کروا چکے ہیں، یوسی 11 میں سڑک کی کارپیٹنگ کروائی ہے، محدود وسائل کے باوجود کام کروا رہے ہیں تاہم عوام کی ریلیف کے لیے بڑی اسکیم نہیں دے سکتے، کے ایم سی کے اختیارات اور محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریںگے، تجاوزات مافیا سے نمٹیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی دوپہر اورنگی ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد، عالم زیب الائی، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، یوسی چیئرمین اسلم، عبدالحق اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر کوئی بھی قبضہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ عوام کی ملکیت ہیں اور عوام کے ادا شدہ ٹیکس سے بنائے گئے ہیں جو بھی پارکس اور گرائونڈکی تعمیر کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ کے ایم سی کا مکمل بجٹ شہر پر خرچ ہوگا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیوں پر لینڈ مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، دھونس اور دھمکی کی سیا ست اب نہیں ہوگی، جو ہوچکا وہ ماضی تھا ،اب غلطیوں سے سبق سیکھنے کا وقت ہے، لوگوں کو سیاسی جماعتوں کے جلسے میں جبراً و زبردستی جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید کمی ہے جسے دور کرنے کے لئے کے ایم سی کے بجٹ سے کام کروا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹائون اور اورنگی کے مسائل ہمارے لیے نئے نہیں ہیں، ان علاقوں میں سب سے زیادہ مسائل خواتین کو درپیش ہیں، پانی کی لائنوں میں پانی نہ آنے کے باعث خواتین پانی کے لیے جگہ جگہ دھکے کھاتی ہیں، پانی کا بڑا مسئلہ ہے جو بھی پیسہ آئے گا وہ یہاں لگائیں گے تاکہ یہ مسائل جلد حل ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروںگا کہ بہت ہوگیاعوام مشکل میں ہیں جو غلط کام کر رہا ہے اسے روکیں ، ہماری پلاننگ میں اور بھی کئی علاقے ہیں جہاں چھوٹے چھوٹے کام کروائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ افسران سے گزارش ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور عوام کی خدمت پر پوری توجہ دیں، افسران کو تنبیہ کرتا ہوں کہ خود باز آجائیں ورنہ اس علاقے کے عوام انہیں خود ٹھیک کردیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی زمین پر کسی کو قبضہ ہر گز نہیں کرنے دینگے، کے ایم سی کے پلاٹس سے تجاوزات کا خاتمہ کرینگے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس شہر کو اچھی شکل دینی ہے، قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر کی اورنگی ٹاون یوسی گیارہ آمدپر علاقہ مکینوں کی طرف سے میئر کراچی پر گل پاشی کی گئی، میئر کراچی نے اس موقع پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسری کئی یوسیز کے کافی کام کروا چکا ہوں اس علاقے میں بھی دو لاکھ اسکوائر فٹ سڑک تعمیر کی گئی ہے یہاں سیوریج کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ میں خود ہر جگہ جا کر مسائل کا جائزہ لے رہا ہوں اور ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے، عوام اب باشعور ہوگئے ہیں اور وہ خود اپنے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں، ماضی میں اورنگی کا علاقہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اب ہم اسے دیکھ رہے ہیں، میں بڑی اسکیم نہیں دے سکتا کیوں کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بہت سارے مقامات سے تجاوزات ختم کرائی ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور ان پر ہی لگے گا، دھونس اور دھمکی کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں نے یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ کی تعمیر کے دوران وہاں موجود سیوریج کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائے ہیں تاکہ یہ سڑکیں پائیدار ثابت ہوں اور شہریوں کو طویل عرصے تک سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹائون سمیت شہر کے ہر علاقے میں منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ مسائل جلد از جلد حل ہوں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard