Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلوں کا معیار صرف میرٹ رکھا جائے-  
     
  23-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلوں کا معیار صرف میرٹ رکھا جائے-، داخلوں میں میئرکراچی، گورننگ باڈی کے ارکان اور اساتذہ کرام سمیت کسی کا کوئی کوٹہ یا سفارش قابل قبول نہیں ہوگی، کالج کو یونیورسٹی بنانے کے لئے کارروائی تیز کی جائے تاکہ کراچی کے میڈیکل کے شعبے کے طلبہ اور طالبات کو ایک اچھی اور اعلیٰ معیار ی یونیورسٹی میسر آسکے، یہ بات انہو ںنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی گورننگ باڈی کے ارکان سے خطاب کرتے ہو کہی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سابق پرنسپل کے ایم ڈی سی ڈاکٹر وقار کاظمی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل، کالج کی پرنسپل اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شعبہ طب انسانی خدمت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور اس شعبے میں آنے والے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہو ںنے کہا کہ تمام شعبوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے اور شعبہ ڈینٹل کی عمار ت کی توسیع کے لئے PC-I تیا رکیا جائے میئر کراچی نے کہا کہ داخلوں میں سیلف فنانس پر منتخب ہونے والے کے ایم سی کے تمام ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے اور ملازمین اپنے بقیہ جات اپنی سہولت کے مطابق ادا کرسکیں گے، انہو ںنے کہا کہ اور سیز پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے مختص سیٹوں پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ پالیسی کا معیار برقرار رہے، میئر کراچی نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں کالج میں کانووکیشن منعقد کیا جائے جس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے کامیاب طلبہ کو اسناد دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کراچی کا تیسرا بڑا اسپتال ہے اور طلبہ کی ٹیچنگ کے لئے کے ایم ڈی سی سے منسلک ہے بقیہ اسپتالوں کو بھی ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دے کر کے ایم ڈی سی سے منسلک کیا جائے تاکہ بی ڈی ایس کے طلبہ کو وسیع پیمانے پر سہولت میسر آئے، میئر کراچی نے کہا کہ وسائل محدود ہونے کے باوجود بھر پور کوشش ہے کہ کراچی کے اداروں کی بہتری اور ترقی کے لئے بھر پور جدو جہد کی جائے اور نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھا جائے میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں نے ہمیں اپنے ووٹوں کے ذریعے منتخب کیا ہے ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ہر شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پیکیج کے تحت جلد ترقیاتی کام شروع ہونگے جس میں سڑکوں کی تعمیر، فلائی اوورز،پلوں کی تعمیر، فائربریگیڈ کی بہتری سمیت متعدد منصوبے شامل ہیں انہو ںنے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری کے لئے اگر نجی ادارے تعاون کرنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے انہوںنے کہا کہ کراچی نے سب کو بہت کچھ دیا ہے اب کراچی اپنا حق مانگ رہا ہے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard