Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، خصوصاً تعلیم ، میڈیکل اور سینیٹیشن میں مسیحی برادری کی خدمات قابل قدر ہیں-  
     
  24-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں اور مذہبی ، لسانی اور فرقے کی بنیاد پر کسی کو کوئی برتری حاصل نہیں ہے، ہمارا مذہب ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کا سبق دیتا ہے، پاکستان میں بسنے والے مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، خصوصاً تعلیم ، میڈیکل اور سینیٹیشن میں مسیحی برادری کی خدمات قابل قدر ہیں، یہ بات انہوں نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ اور کے ایم سی کے مسیحی ملازمین کے بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ضلع کورنگی کے وائس چیئرمین سید احمر علی، پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل اسلم آفریدی، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین سید ارشد حسن، لاء کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ، پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) امان خان آفریدی، پارلیمانی لیڈر اے این پی عالم زیب الائی اور مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین ، کراچی کے مختلف چرچز کے بیشپس، فادرز اور مسیحی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جب ان کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات اگر ادا کردیئے جائیں تو ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا جاسکتا ہے، محکمہ فنانس نے اقدامات کرتے ہوئے کرسمس سے قبل نہ صرف تنخواہ اور پینشن ادا کی ہے بلکہ آج مسیحی ملازمین جن کے 2 کروڑ 6 لاکھ کے واجبات 2012 سے زیر التواء آج ادا کردیئے گئے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنا تہوار خوشیوں کے ساتھ منا سکیں،میئر کراچی نے کہا کہ مسیحی برادری اپنا تہوار مذہبی طریقے سے شان و شوکت کے ساتھ منائے ، اقلیتی برادری نے پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دی ہے اور ہم کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً کراچی کو آج اتحاد ،اخوت اور مساوات کی ضرورت ہے ہمیں اپنے لسانی ، مذہبی اور سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر شہر کی خدمت کے لئے ایک ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہر موقع پر یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے حوالے سے جو فرائض ہیں انہیں بہتر طریقے سے ادا کرے، انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر ہم میں پھوٹ ڈال کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جب ہم سب ایک ہوں گے تو کوئی بھی شرپسند عناصر ہمیں آپس میں نہیں لڑاسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم شہر کی یکساں ترقی کے قائل ہیں اور اس کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کے سب سے بڑے مسئلے پانی، سیوریج اور صفائی ستھرائی ہے اور ان سے متعلق تینوں محکموں حکومت سندھ کے پاس ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ بھی اس سلسلے میں احکامات جاری کرچکی ہے، میئر کراچی نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور سٹی کونسل میں مسیحی کونسلر سوزن تھامسن، جاوید بیشپ، گلفام جاوید، انتھونی تیجا اور دیگر رہنمائوں کے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا، تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کے اعزاز میں میئر کراچی کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard