Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں 36 سے زائد ممالک سے مندوبین کی کراچی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے-  
     
  07-Jan-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ملکی تاریخ کے ہر اہم موڑ پر کراچی میں بسنے والے باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں نے ہر اول دستے کا کردار نبھایا ،جمہوری سوچ رکھنے والی آبادی کے باعث ماضی قریب میں ملک میں بحالی جمہوری کی بڑی سیاسی تحریکوں نے اسی شہرسے جنم لیا، 1960-70 ء کے عشروں میں کراچی شہر میں شروع ہونے والی انتہائی فعال اور پرجوش طلبہ تحریکیں پورے ملک میں چھا گئیں دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی بھی کئی عشروں تک بدامنی کا شکار رہامگر اب یہ شہر دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دے رہا ہے ، انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں 36 سے زائد ممالک سے مندوبین کی کراچی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے، امید ہے کہ میڈیا کانفرنس دنیا بھر میں پاکستان کا بہتر تاثر روشناس کرائے گی اور پاکستان کے حوالے سے عالمی ذرئع ابلاغ میں پھیلائے گئے منفی خیالات کی نفی کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گی، یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں دیئے گئے شہری استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، بلدیہ کورنگی کے وائس چیئرمین احمر علی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، سید ارشد حسن ، عارف خان ایڈوکیٹ، صبحین غوری، ناہید فاطمہ، امان خان آفریدی، امریکا، چین، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس ،آسٹریلیا ،جرمنی، اٹلی، یوگینڈا، ایران ، ملائیشیا ،افغانستان ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے مندوبین اور پاکستانی میڈیا ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کی چیئرپرسن دردانہ شہاب ، صدر ظہیر خان ، جنرل سیکرٹری امین یوسف ، سینئر نائب صدر مقتدیٰ منصور، رحیم اللہ یوسف زئی اور پی ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیداروں سمیت سٹی کونسل کے اراکین ، منتخب نمائندے اور کے ایم سی افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، تقریب سے آن لائن خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ یہ امر میرے اور اہلیان کراچی کے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ پوری دنیا سے صحافی برادری نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور کراچی کو اپنی میزبانی کا شرف بخشا انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاویز کرچکی ہے اور میگا سٹی کا درجہ حاصل کرچکا ہے کراچی کی انفرادیت یہاں مختلف مذاہب اور کلچر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو بزنس اور سروس سیکٹر میں اپنی خدمات کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی ایک پرامن شہر ہے اور اس کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ شہر جو ابتداء میں بحر عرب کے ساحل پر ایک چھوٹی سی بستی تھی ، قیام پاکستان کے بعد انڈیا کے مسلم اقلیتی صوبوں سے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے ہجرت کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ایک عظیم اور وسیع و عریض شہر میں تبدیل ہوگیا اور آج یہ شہر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے ، کراچی میں واقع صنعتی زون اور کاروباری مراکز پوری دنیا کے ساتھ رابطے کا ذریعہ ہیں اور بین الاقوامی ہوائی اڈا اور دو بڑی بندرگاہوں کی بدولت کراچی کو خطے میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں متعدد تاریخی مقامات اور قابل دید جگہیں موجود ہیں جن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ، فریئر ہال، ایمپریس مارکیٹ، مزار قائد، این جے وی اسکول کی عمارتیں اور میری ویدر ٹاور شامل ہیں جبکہ قیام پاکستان کی قرارداد منظور کرنے والی سندھ اسمبلی کی عمارت بھی کراچی میں ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کانفرنس کے مندوبین کو کراچی میں خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی مفید اور بامقصد ثابت ہوگا اور وہ کراچی سے حسین اور دلکش یادیں ساتھ لے کر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی موجودہ بلدیاتی قیادت شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور شہری مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، تقریب سے کانفرنس کے مندوبین Jim Boumelha، آغا ایم صالح، زین العابدین، Chin Sung Chew ،اینا بیلا الزبتھ، اسٹفن ٹینر،Miroslav Todorovic ،Eko Maryadi ،Stephen Oumaاور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انہیں پاکستان آمد پر بہت زیادہ خوشی ہے کیونکہ پاکستان اور خصوصاً کراچی کے بارے میں مغربی دنیا میں جو تاثر موجود ہے حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور انہوں نے کراچی کو ایک پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن شہر پایا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کانفرنس کے شرکت کے ذریعے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے کلچر اور مزاج کو سمجھنے کا موقع ملا اوران کا یہ دورہ انتہائی معلوماتی اور خوشگوار ثابت ہواہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ مہمان نواز ہیں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا احترام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں تیزی سے ہونے والی ترقی کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ یہ امید کرتے ہیں کہ یہ شہر مستقبل میں پاکستان اور پورے خطے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس موقع پر پاکستانی میڈیا ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کے عہدیداروں نے کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں شہری استقبالیہ دینے پر میئر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے کانفرنس کے مندوبین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ PMDF کی طرف سے میئر کراچی وسیم اختر کو شیلڈ پیش کی گئی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard